یوفون سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لئے کم ترین ڈیٹا رومنگ کے ریٹس پیش کررہا ہے۔

یوفون نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لئے سب سے کم ڈیٹا رومنگ ریٹ متعارف کرایا ہے۔ ڈیٹا رومنگ کی پیش کش اب کم سے کم 4 پیسے فی 10Kb تک کے لئے دستیاب ہوگی یعنی تقریباً 4 روپے/MB۔ اس سے آپ کو زیادہ کنکٹوٹی چارجز کی فکر کیے بغیر اپنے پیاروں کے ساتھ منسلک رہنے کی سہولت ملتی ہے۔

اپنے استعمال کردہ پری پیڈ نمبر کا استعمال کرکے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے صارفین سستی قیمتوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے سروسز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ صارفین کو ڈیٹا رومنگ سروس ایکٹیویشن کیلئے صرف *506# مفت نمبر ڈائل کرنا ہے۔ رومنگ خدمات صارفین کو کسی بھی پابندی کے بغیر واٹس ایپ، فیس بک، آئی ایم او اور اسکائپ سمیت تمام سماجی ایپلی کیشنز استعمال کرنے کی اجازت دے گی۔

یہ پیش کش صارفین کے لئے چوبیس گھنٹے دستیاب رہتی ہے اور اس کے ساتھ کوئی وقت کی حد نہیں منسلک ہوتی ہے اور نہ ہی یہ صارفین کو صرف ایک پلیٹ فارم پر پابند کرتی ہے۔

پوری دنیا میں سفر دوبارہ شروع ہونے کے بعد، بین الاقوامی ڈیٹا ٹریفک میں ایک بار پھر عروج دیکھنے میں آیا ہے۔ صارفین کی زیادہ ضرورتوں کے سبب، یوفون نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اپنے رومنگ معیاری PAYG ڈیٹا کے نرخوں میں ترامیم کیں ہیں تاکہ صارفین زیادہ اور غیر متوقع ڈیٹا چارجز سے بچ سکیں۔

رومنگ کے نئے منصوبے سستے اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ پاکستانی ٹیلی کام کمپنی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ صارفین مطمئن رہیں اور زیادہ بل کا جھٹکا محسوس کیے بغیر ہی ٹرانزٹ میں مکمل سہولت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اس پیش کش کے ساتھ، یوفون نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گاہک کی سہولت اور آسانی کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔ یوفون اپنے صارفین کی سہولت کے لئے مستقل جدوجہد کر رہا ہے اور اس کے نعرے "تم ہی تو ہو” کے سچے ثابت ہونے کے لئے پوری تندہی سے کام کر رہا ہے۔

یوفون کسٹمر ہیلپ لائن 333 (پاکستان میں) اور یوفون آئی آر ہیلپ ڈیسک +92-333-5100038 (صرف پاکستان سے باہر) ڈائل کرکے بھی اس پیش کش کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ آئی آر ہیلپ ڈیسک کو کال کرنے پر معیاری یوفون وائس آؤٹ گوئنگ رومنگ چارجز کا اطلاق ہوتا ہے۔ اس پیش کش کا فائدہ اٹھانے کے لئے صارفین کے لئے ایک اور آپشن قریبی یوفون فرنچائز، سروس سینٹر یا پی ٹی سی ایل جوائنٹ شاپ تک جانا بھی ہے۔

شرائط و ضوابط کے لئے صارفین یوفون کی ویب سائٹ کے اس لنک پر ملاحظہ کرسکتے ہیں یا ہیلپ لائن 333 پر ڈائل کرسکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading