گوگل نے دو ہزار سے زائد بگ فکسز اور نئی خصوصیات کے ساتھ اینڈرائیڈ اسٹوڈیو 4.1 ریلیز کردیا۔

جب اینڈرائیڈ میں ڈویلپمنٹ کی بات آتی ہے تو اینڈرائیڈ اسٹوڈیو سب سے زیادہ مشہور آئی ڈی ای ہے۔ گوگل مسلسل سافٹ ویئر کے نئے ورژن ریلیز کرتا رہتا ہے، بگ فکس کرتا ہے اور ڈویلپرز کے لئے ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ اور ڈیپلائمنٹ میں محنت کو کم کرنے کے لئے متعدد نئی خصوصیات لاتا ہے۔

اب، کمپنی نے اینڈرائیڈ اسٹوڈیو 4.1 کے ساتھ ایک اہم اپ ڈیٹ ریلیز کیا ہے جو اب خصوصیات کے ایک نئے سیٹ پر ہاتھ صاف کرنے والے شوقین افراد کے لئے مستحکم ریلیز کے طور پر دستیاب ہے۔

اینڈرائیڈ اسٹوڈیو 4.1 کے ساتھ گوگل نے پچھلے ورژن میں موجود 2،370 بگز اور 275 عوامی مسائل حل کیے ہیں اور اس ریلیز کی توجہ کارکردگی اور ریلائیبلٹی کو بہتر بنانے پر ہے۔ ڈیزائن کے حوالے سے طے شدہ ڈیزائن کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹریل ڈیزائن کے اجزاء (MDC) کا استعمال کرتے ہوئے “نیا پروجیکٹ” ڈائیلاگ میں میٹریل ڈیزائن پر توجہ دی گئی ہے۔

ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اس اپ ڈیٹ میں ایک ڈیٹا بیس انسپکٹر شامل کیا گیا ہے جو آپ کی ایپ کے ڈیٹا بیس کے ساتھ براہ راست رابطہ برقرار رکھتا ہے، قطع نظر اس سے کہ اس میں جیٹ پیک روم لائبریری یا ایس کیو ایل لائٹ کے ڈیٹا بیس استعمال کئے گئے ہوں۔ اس ٹول کے ذریعہ، ڈویلپر آسانی سے انسپیکٹ کر سکتے ہیں، کوئیری کرسکتے ہیں اور ایپ کے ڈیٹا بیس کے چلتے رہنے کے باوجود اس میں ترامیم کرسکتے ہیں۔ اب آپ اینڈرائیڈ ایمولیٹر کو براہ راست اینڈرائیڈ اسٹوڈیو میں بھی چلا سکتے ہیں، جو آپ کو اپنے ورک فلو کو بہتر طریقے سے ترتیب دینے کی سہولت دیتا ہے۔

گوگل نے ڈیگر سے متعلق (Dagger-related) کوڈ میں نیویگیٹ کرنا بھی آسان بنا دیا ہے کیونکہ یہ ایک بہت ہی مشہور لائبریری ہے جس کو بڑے پیمانے پر لوگ ڈیپینڈینسی انجیکشن کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ ڈویلپرز کے لئے جو اپنی ایپلی کیشنز میں مشین لرننگ کا استعمال کرتے ہیں، ان میں ایپلی کیشنز میں ٹینسرفلو لائٹ (TensorFlow Lite) ماڈلز درآمد کرنا اب آسان ہے۔

کمپنی نے “بِلڈ اینڈ ٹیسٹ” ڈومین میں نئی ​​خصوصیات کی ایک بڑی تعداد بھی ریلیز کی ہے۔ اس تازہ ترین ریلیز میں اینڈرائیڈ ایمولیٹر میں فولڈ ایبلز والے ڈیوائسز بھی شامل کئے گئے ہیں تاکہ آپ اس فارم کے عنصر پر اپنی ایپس کی جانچ کرسکیں۔ اینڈرائیڈ 11 اور اس سے اوپر چلنے والے ڈیوائسز کے لئے اپلائی چینجز کی خصوصیت کے ساتھ ایپلیکیشنز میں نئی ​​تبدیلیاں جانچنا آسان اور تیز بنا دیا گیا ہے۔

ڈویلپر اب ایکسٹرنل نیٹیو اینڈرائیڈ آرکائیو (AAR) فائلوں سے بھی نیٹیو C / C ++ ڈیپینڈینسیز برآمد کرسکتے ہیں۔ اسٹیک ٹریسس میں بہتر انسانی پڑھنے کی صلاحیت اور تجزیہ کے لئے ایپ کریش رپورٹس میں علامات شامل کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

آپٹیمائزیشن کے حوالے سے تین اہم اپ ڈیٹس ہیں۔ اول، سسٹم ٹریس کے UI کو صلاحیتوں کے ساتھ بہتر بنایا گیا ہے جیسے کہ باکس سلیکشن، سمری ٹیب، اور بڑھتی ہوئی پراڈکٹیوٹی کے لئے ڈسپلے سیکشن۔ دوم، اینڈرائڈ اسٹوڈیو پروفائلرز کے لئے اب علیحدہ اسٹینڈ الون ونڈو میں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، جس سے آپ کسی بھی اینڈرائڈ ایمولیٹر یا کنیکٹڈ ڈیوائس سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ آخر میں، اینڈرائیڈ اسٹوڈیو 4.1 نیٹیو میموری پروفائلر کے ساتھ آیا ہے تاکہ آبجیکٹس کے مختص اور تخفیف کے ساتھ ساتھ سسٹم ہیپ سائز کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی جاسکے۔

اگر آپ اینڈرائیڈ اسٹوڈیو 4.1 ڈاؤن لوڈ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس لنک سے حاصل کے سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: