قارئین کرام، موبائلز، اسمارٹ فونز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں روز بروز نت نئی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بروقت ان تبدیلیوں سے آگاہ ہوتے رہیں اور اپنے آپ کو ہمہ وقت اپ ڈیٹ رکھیں۔
ہماری ویب سائٹ ارتباط ڈاٹ کام ان بدلتی معلومات کو آپ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اسی وجہ سے یہ بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہے۔ آسان اردو زبان میں ہونے کی وجہ سے روز بروز اس کے قارئین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ویب سائٹ 30 مختلف زبانوں میں بھی دیکھی اور پڑھی جا سکتی ہے۔
اب ارتباط اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے جا رہا ہے جس پر آپ نئے آنے والے اسمارٹ فونز، ڈیوائسز، ویئرایبلز اور دوسرے گیجٹس کے ریویوز دیکھ سکیں گے۔ ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ ڈیوائس کن خصوصیات کا حامل ہے، اس میں کون کون سی ممکنہ خامیاں ہو سکتی ہیں اور یہ آپ کے لئے کس طرح فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
براہ مہربانی ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور اس میں ریلیز ہونے والی وڈیوز کو لائک کرنے کے علاوہ ان وڈیوز کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان وڈیوز سے استفادہ حاصل کرسکیں۔