پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے تعاون سے ایک غیر قانونی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر (آئی ایس پی) کے خلاف تحصیل/سٹی گمبٹ، ضلع خیرپور میں کامیابی سے چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران آپریشنل انٹرنیٹ انفراسٹرکچر اور متعلقہ آلات کو ضبط کر لیا گیا۔ مزید برآں، ایک شخص کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا۔
ایک بیان میں، پی ٹی اے نے کہا کہ غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف کوششوں میں یہ تازہ ترین کامیابی اس کے عزم، چوکس نگرانی اور اس غیر قانونی سرگرمی کو روکنے کے لیے مسلسل کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات ٹیکس چوری اور ریونیو کی غلط رپورٹنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس طرح قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرتے ہیں۔
بیان میں عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور صرف پی ٹی اے کے لائسنس یافتہ آپریٹرز سے ٹیلی کام خدمات حاصل کریں تاکہ سروس اچانک بند ہونے سے بچا جا سکے۔ لائسنس یافتہ آپریٹرز کی فہرست یہاں دستیاب ہے۔