پوکو ایم 3 کا لانچ ایونٹ براہ راست دیکھیں۔

شیاؤمی کا پوکو ایم 3 اسمارٹ فون آج لانچ ہورہا ہے اور اس کی براہ راست اسٹریم چین کے وقت کے مطابق رات 8 بجے (دوپہر UTC)، شام 4 بجے متحدہ عرب امارات اور شام 5 بجے پاکستانی وقت کے مطابق شروع ہوگی۔ آفیشلی طور پر لیک ہونے والی خبروں کی بدولت ہمارے پاس اس اسمارٹ فون کے بارے میں پہلے سے ہی اچھی خاصی معلومات ہیں جس میں واٹر ڈراپ نوچ سیلفی کیمرا، اسنیپ ڈریگن 662 چپ سیٹ اور 6،000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ 6.53 انچ ڈسپلے شامل ہیں۔

شیاؤمی ایم 3 سیریز کے لئے ایک نئے ڈیزائن کا آغاز بھی کرے گا جس میں کیمرا کٹ آؤٹ کے ساتھ اس کا بہت ہی بڑا مستطیلی کیمرہ ماڈیول اور عمودی طور پر منسلک پوکو برانڈنگ شامل ہیں۔ ہمارے پاس تصدیق ہے کہ مین اسنیپر میں 48 ایم پی سینسر ہوگا لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ دیگر دو یونٹ کیا کریں گے۔ آپ لانچ ایونٹ نیچے دیئے گئے یوٹیوب چینل کے وڈیو لنک پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: