اوپو نے اپنے پہلے اسمارٹ ٹی وی کے لانچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا، لانچنگ کی تقریب 19 اکتوبر کو ہو گی۔

اسمارٹ فون تیار کرنے والی چینی کمپنی اوپو اب اسمارٹ ٹی وی مینوفیکچرنگ کی نئی انڈسٹری میں داخل ہو رہی ہے۔ اسمارٹ فونز کی صنعت میں کافی شہرت حاصل کرنے کے بعد، اوپو اپنی جدید ٹیکنالوجی سے اسمارٹ ٹی وی انڈسٹری میں دھوم مچانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کمپنی نے دسمبر 2019 میں INNODay کانفرنس میں ایک ایکو سسٹم بنانے کے لئے اپنی دلچسپی کا ذکر کیا تھا اور اس وقت ہمیں ایک ٹیزر دیکھنے کو ملا تھا جو ایک ٹیزر امیج کے ساتھ اوپو کے اسمارٹ ٹی وی کی آمد کا اشارہ دے رہا تھا۔ اوپو نے اب انکشاف کیا ہے کہ اس کی باضابطہ لانچنگ کی تقریب 19 اکتوبر کو ہوگی۔ کمپنی اپنے اسمارٹ ٹی وی ماڈلز کو چین کے شہر شنگھائی میں ہونے والے ایک خصوصی ایونٹ میں لانچ کرے گی۔

اس ماہ کے شروع میں، اوپو کے ٹی وی اور ان کے ریموٹ کنٹرولز کو چین کے 3 سی اور بلوٹوتھ ایس آئی جی سرٹیفیکیشن بھی مل چکی ہیں۔ یہ ٹی وی ٹی پی وی ڈسپلے ٹیکنالوجی سے تیار کدہ ہوں گے، جو اے او سی، اینویژن اور فلپس ٹی وی بزنس کی سرپرست کمپنی ہے۔

اوپو اسمارٹ ٹی وی 55 انچ اور 65 انچ سائز میں دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ ٹی وی دس مختلف ماڈل نمبروں میں بھی دستیاب ہوگا۔ ریموٹ کنٹرول کے ماڈل نمبر RC-001D اور BRC 004A ہیں۔

کچھ ذرائع تجویز کرتے ہیں کہ ٹیزر دراصل کہتا ہے کہ ٹی وی میں کسی وجہ سے سیلفی کیمرا ہوگا۔

بدقسمتی سے، ابھی تک آنے والے اوپو ٹی وی کی خصوصیات اور ہارڈ ویئر کی کوئی تفصیلات موجود نہیں ہیں۔ اس وقت، ہم صرف ایک چیز جانتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ کمپنی اکتوبر میں اسمارٹ ٹی وی کی شروعات کرے گی اور اس نئے اعلامیہ کے مطابق لانچنگ کی تقریب 19 اکتوبر کو ہوگی۔

تبصرہ کریں