مائیکروسافٹ ونڈوز 10 انسائڈر پروگرام کی دوسری سالگرہ۔

آج سے دو سال پہلے یکم اکتوبر2014 کو مائیکروسافٹ نے ونڈوز انسائڈر (Windows Insider) پروگرام لانچ کیا – ایک ایسا پروگرام جس کے تحت مائیکروسافٹ نے اپنے کسٹمرز کو اپنی مصنوعات پر رائے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنے کا بھی موقع دیا۔

 اس پروگرام نے صارفین کی ونڈوز 10 کے پی سی اور موبائل دونوں ورژنز کے ‏‏غیر موجود فیچرز کی نشاندہی کرنے میں بھرپور معاونت فراہم کی۔ درحقیقت ونڈوز بلاگ (Windows Blog) کے ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے متعارف کرایا جانے والا یہ انسائڈر پروگرام آئی ٹی پروفیشنلز کی ونڈوز 10 کے تکنیکی پیش منظر (Technical Preview) تک رسائی کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا، لیکن وقت کے ساتھ یہ ایک ہمہ گیر آراء مرکز میں تبدیل ہوتا چلا گیا۔ اور اب ماہانہ ہزاروں کی تعداد میں صارفین کی آراء وصول ہوتی ہیں اور مائیکروسافٹ کی ٹیمیں انہیں ہمہ وقت پڑھنے میں مصروف ہیں.

 جین جنٹلمین نے، جو مائیکروسافٹ ایونجلسٹ میں سے ایک ہیں، یکم اکتوبر2014 کے لانچ کا حوالہ دیتے ہوئے ونڈوز انسائڈر (Windows Insider) کی دوسری سالگرہ کا اعلان اس طرح سے کیا:

 اب یہ دیکھنا بہت دلچسپ ہو گا کہ آنے والا وقت اس پروگرام میں کیا تبدیلیاں لاتا ہے۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading