ونڈوز 10 کے ساتھ، مائیکروسافٹ نے اپنے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو ایک سروس کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ ایک سروس کے طور پر ونڈوز آپریٹنگ سسٹم بہت اچھا ہے کیونکہ صارفین کو اہم OS اپ گریڈ بالکل مفت حاصل ہوں گے۔ لیکن معمول کے مطابق اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔
Year: 2016
مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کے لئے ایک “گیم موڈ” پر کام کر رہا ہے۔
مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کے ابتدائی آغاز کے ساتھ گیمنگ فیچرز پر بھرپور توجہ دی۔ ابتدائی طور پر کمپنی نے گیم DVR، گیم اسٹریمنگ، اور DirectX12 متعارف کروائے۔ تقریبا ایک سال بعد، کمپنی نے ایکس باکس پلے اینی ویئر (Xbox Play Anywhere) پروگرام کا آغاز کیا جو صارفین کو اضافی قیمت ادا کئے بغیر کسی بھی گیم کو صرف ایک بار خرید کر اپنے ایکس باکس اور ونڈوز 10 کمپیوٹر دونوں پر کھیلنے کی اجازت دیتا ہے۔
فیس بک میسنجر کی UWP ایپ کا کیمرے کے UI میں نئے Snapchat کی طرح کی خصوصیات کے ساتھ کا اپ ڈیٹ جاری ہو گیا۔
فون اور پی سی کے لیے فیس بک میسنجر کی UWP ایپ کا بظاہر ایک سرور سائیڈ اپ ڈیٹ کے ذریعے، کیمرے کی خصوصیت کے لئے ایک اہم اپ ڈیٹ جاری کیا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ، LG کی نئی فولڈ ایبل سکرین کے لئے پہلے چند گاہکوں میں سے ایک ہوگا۔
اکنامک ٹائمز آف کوریا کی ایک رپورٹ کے مطابق LG نے اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کے لئے استعمال کئے جانے والے اپنے نئے فولڈ ایبل ڈسپلے کے لئے گاہک حاصل کر لئے ہیں جن میں ایپل، گوگل اور مائیکروسافٹ سرفہرست ہیں۔
ونڈوز اسٹور پر ونڈوز 10 تھیمز (themes) کا پہلا سیٹ ظاہر کر دیا گیا۔
مائیکروسافٹ نے اکتوبر میں ونڈوز 10 کی تقریب میں کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ آنے والی ونڈوز 10 کی خصوصیات میں سے کچھ کا ذکر کیا تھا۔ ذکر کی جانے والی خصوصیات میں سے ایک ونڈوز اسٹور پر ونڈوز 10 تھیمز (themes) تھیں جو بنیادی طور پر آپ کے کمپیوٹر پر تھیمڈ ساؤنڈز، وال پیپرز، اور بہت کچھ شامل کریں گی۔
اسٹکی نوٹس ایپ کو فاسٹ رنگ میں ونڈوز انسائڈرز کے لئے اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔
مائیکروسافٹ نے فاسٹ رنگ میں ونڈوز انسائڈرز کے لئے اسٹکی نوٹس ایپ کا ایک نیا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔ یہ نیا اپ ڈیٹ اب آپ کو اپنے نوٹ کے ٹیکسٹ کو ہائی لائٹ کر کے Ctrl + T دبانے سے اس کو مزید واضح کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس اپ ڈیٹ میں کچھ بگز کی اصلاحات بھی شامل ہیں۔
اسکائپ پریویو ایپ کا انسائڈرز کے لئے ویڈیو پیغامات، کال کے دوران حقیقی وقت میں ترجمہ اور مزید نئی خصوصیات کے ساتھ اپ ڈیٹ جاری ہو گیا۔
فاسٹ رنگ کے انسائڈرز اپنے ونڈوز 10 ڈیوائسز کے لئے اسکائپ پریویو میں کچھ نئی مفید خصوصیات حاصل کر رہے ہیں۔ اسکائپ بلاگ کے اعلان کے مطابق صارفین اپنی موبائل اور لینڈ لائن کالز کے دوران حقیقی وقت میں ترجمہ، ویڈیو پیغامات، مکالمات پڑھنے یا نہ پڑھنے کی مارکنگ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
مائیکروسافٹ نے ونڈوز اسٹور پر انسائڈرز کے لئے نئی View 3D Preview ایپ جاری کردی۔
مائیکروسافٹ کی طرف سے ایک نئی اپلی کیشن View 3D Preview کے نام سے ونڈوز سٹور میں جاری کی گئی ہے جو فی الحال صرف ونڈوز انسائڈرز کے لئے دستیاب ہے جو اس کو ڈاؤن لوڈ اور استعمال کر سکتے ہیں۔ View 3D Preview ایپ ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ میں 3D ماڈلز کے ساتھ تعامل کرنے اور ان کو آسانی سے دیکھنے کی صلاحیت دیتی ہے۔
مائیکروسافٹ کا 26.2 بلین ڈالر کا لنکڈ ان (LinkedIn) کا سودا حتمی طور پر مکمل ہو گیا۔
جیسا کہ توقع کی جا رہی تھی کہ مائیکروسافٹ کی لنکڈ ان کی خریدنے کی تیاری اپنے حتمی مراحل میں ہے، جو مائیکروسافٹ اور لنکڈ ان کے سودے کے اعلان کے تقریبا 6 ماہ بعد اور مائیکروسافٹ کے لئے آخری ریگولیٹری رکاوٹ یورپی کمیشن کے دور ہونے کے دو دن بعد تکمیل میں آ سکی ہے۔
مستقبل کے ونڈوز 10 کمپیوٹرز eSIM ٹیکنالوجی اور 5G نیٹ ورکس کی سپورٹ کریں گے۔
WinHEC 2016 میں، مائیکروسافٹ نے آج ونڈوز 10 میں بہتر سیلولر کنیکٹوٹی کی سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔ مائیکروسافٹ صارفین کو براہ راست ونڈوز سٹور سے آسانی کے ساتھ خریدنے، وائی فائی اور سیلولر نیٹ ورکس کے استعمال کا مکمل کنٹرول رکھنے، ڈیٹا کی خرچ کرنے اور اخراجات کو سنبھالنے جیسی صلاحیتیں اور مکمل اختیارات دے گا۔
مائیکروسافٹ نے باضابطہ ونڈوز 10 VR لئے کم از کم پی سی کے تقاضوں کا اعلان کر دیا ہے۔
کئی ماہ قبل، مائیکروسافٹ نے باضابطہ اعلان کیا تھا کہ وہ پی سی پر ونڈوز ہولوگرافک لا رہی ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ ونڈوز 10 پر ورچوئل ریئیلٹی ڈیوائسز کی تعمیر کے لئے OEMs کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہے۔
مائیکروسافٹ نے WinHEC کے ایونٹ میں مکسڈ رئیلٹی کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے کئی بڑے اعلانات کر دیئے۔
ونڈوز وہ واحد پلیٹ فارم ہے جو مکسڈ رئیلٹی کے ماحولیاتی نظام کو یکجا کرنے کے ساتھ ہیڈ ماؤنٹنگ ڈیوائسز (HMDs) کو اندر سے باہر تک ٹریکنگ، اور ڈویلپرز کے لئے ایک واحد پلیٹ فارم اور اسٹینڈرڈائزڈ ان پٹس، اور صارفین کے لئے ایک واحد اسٹور کے ساتھ ایک مسلسل انٹرفیس فراہم کر رہا ہے۔ WinHEC 2016 کانفرنس میں آج، مائیکروسافٹ نے مکسڈ رئیلٹی کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے کئی بڑے اعلانات کیئے۔
کوالکوم اور مائیکروسافٹ نے سنیپ ڈریگن پروسیسرز پر مکمل ونڈوز 10 کی سپورٹ لانے کا اعلان کر دیا۔
آج ونڈوز ہارڈویئر کمیونٹی (WinHEC) کے ایونٹ میں کوالکوم اور مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کو کوالکوم کے موبائل پروسیسرز میں لانے کے لئے شراکت داری کا اعلان کر دیا۔
مائیکروسافٹ کے نئے پیٹنٹ نے کھلبلی مچا دی، بہت سی ٹیکنالوجی سائٹس کا “سرفیس فون” سے مغالطہ۔
گذشتہ دنوں مائیکروسافٹ نے ایک موبائل ڈیوائس کے ڈیزائن کا پیٹنٹ فائل کیا جس نے بہت سی ٹیکنالوجی سائٹس میں کھلبلی مچا دی۔ اس پیٹنٹ کی خبر ایک ٹیکنالوجی نیوز سائٹ پیٹنٹلی ایپل (Patently Apple) نے لیک کری جس کا زیادہ جھکاؤ ایپل سے متعلق خبروں کی اشاعت پر ہے۔
ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ اپنے نام کے برعکس مزید بہتر سیکورٹی فیچرز اور انٹرپرائز سے متعلق مزید ٹولز لے کر آئے گا۔
حالانکہ ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ خصوصا تخلیق کاروں اور صارفین پر مرکوز خصوصیات کا حامل ہو گا، لیکن مائیکروسافٹ اب بھی اس کی انٹرپرائز سے متعلق خصوصیات پر بھرپور توجہ دے رہا ہے۔
مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا “حتمی (ultimate) موبائل ڈیوائس” تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔
مائیکروسافٹ کے کئی ایگزیکٹوز نے حال ہی میں ڈیوائسز کی نئی قسم کی تعمیر کی بات کی ہے۔ جن میں مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا بھی شامل ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں، نڈیلا نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ مائیکروسافٹ نے “موبائل بوم” کا دور کھو دیا ہے۔
مائیکروسافٹ نے ٹیکسٹ کی ٹائپنگ کو کم کرنے کے لئے ایک کی بورڈ کے ساتھ منسلک ثانوی سکرین کے لئے پیٹنٹ جمع کروا دیا۔
مائیکروسافٹ کی ایک “ان پٹ سینسٹیو ڈسپلے ڈیوائس کے ساتھ ایک کی بورڈ” کے پیٹنٹ کی درخواست سامنے آئی ہے، جو 25 جولائی 2016 کو میک بک پرو کی لانچ سے بہت پہلے جمع کروائی گئی تھی۔
ایچ پی نے نئے ویڈیو پروموز میں دکھایا کہ ایلیٹ X3 کس طرح بزنس اوریئنٹڈ صارفین کے لئے کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔
ایچ پی ایلیٹ X3 ایچ پی کی طرف سے ایک جدید ونڈوز 10 فلیگ شپ موبائل ہے جو ان بزنس اوریئنٹڈ صارفین اور ونڈوز فون کے پرستاروں کے استعمال کے لئے ایک طاقتور ڈیوائس ہے جو ونڈوز 10 موبائل پر چلنے والا ایک ان لاکڈ (unlocked) ڈیوائس چاہتے ہیں۔
ونڈوز 10 کی ڈیفینڈر حب ایپلی کیشن ونڈوز اسٹور میں شامل کر دی گئی۔
مائیکروسافٹ نے ونڈوز سٹور میں ایک نئی ونڈوز 10 ایپلی کیشن جاری کی ہے۔ کمپنی کی تازہ ترین ایپلی کیشن، ونڈوز ڈیفینڈر حب، ایک سادہ سی ایپلی کیشن ہے جو ونڈوز 10 پر ونڈوز ڈیفینڈر اور سیکیورٹی کے حوالے سے تازہ ترین خبریں فراہم کرتی ہے۔
صرف ایک مخصوص ویڈیو دیکھنے سے چند لمحوں میں ہی کسی کا بھی آئی فون کریش ہو سکتا ہے۔
ایک نیا بگ جو آسانی کے ساتھ آئی فونز کریش کر سکتا ہے اس وقت آن لائن گردش میں ہے۔ اس بگ کو فعال ہونے میں ایک ویڈیو کے پلے بیک کی ضرورت ہوتی ہے جس کے ختم ہوتے ہی ایپل کے فونز کریش ہو جاتے ہیں۔