مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کا اعلان کر دیا جو آپ کو پینٹ 3D اور Remix3D.com کمیونٹی کا استعمال کرتے ہوئے مکسڈ ریئیلٹی کے ساتھ ساتھ 3D اشیاء کی تخلیق اور ان کو شیئر کرنے کے قابل بنائے گا۔
Month: 2016 اکتوبر
نئے سرفیس بک i7 کی خصوصیات ملاحظہ کریں۔
مائیکروسافٹ نے اپنے ایونٹ میں نئے سرفیس اسٹوڈیو کے علاوہ ایک نئے سرفیس بک i7 کے ایڈیشن کا اعلان بھی کیا۔ ڈیزائن کے لحاظ سے یہ پرانے سرفیس بک سے بہت زیادہ ملتا ہے۔
شاندار سرفیس اسٹوڈیو کی خصوصیات ملاحظہ کریں۔
مائیکروسافٹ نے اپنے ان ون ڈیوائس سرفیس اسٹوڈیو کا اعلان کر دیا جو آپ کے ایک پرانے اور پھیکے ڈیسک کو ایک اسٹوڈیو میں تبدیل کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔
مائیکروسافٹ نے نیا سرفیس بک i7 متعارف کرا دیا۔
ایک شاندار نئے سرفیس اسٹوڈیو کے ساتھ مائیکروسافٹ نے اپنے ونڈوز 10 ایونٹ میں ایک نیا سرفیس بک بھی، سرفیس بک i7 کے نام سے متعارف کرا دیا جو “اب تک کے سب سے زیادہ طاقتور سرفیس بک” کے طور پر، نیا سرفیس بک انٹیل کے اسکائی لیک پروسیسرز (صریحا i7 کے ساتھ)، ایک نیا GPU اور ڈبل کارکردگی کی طاقت کے ساتھ ہے۔
مائیکروسافٹ نے اپنے آل ان ون ڈیوائس سرفیس اسٹوڈیو کا اعلان کر دیا-
مائیکروسافٹ نے نیویارک شہر میں اپنے ونڈوز 10 ایونٹ میں اپنی مقبول سرفیس لائن آف پراڈکٹ میں ایک اور نئے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ہے – سرفیس اسٹوڈیو۔
مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کریئیٹرز (Creators) اپ ڈیٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس کی کچھ جدید خصوصیات کا ذکر کیا جو 2017 کے اوائل میں آرہا ہے۔
مائیکروسافٹ نے ونڈوز آئندہ 10 آنے والے اپ ڈیٹ کے نام کا انکشاف کر دیا جو “کریئیٹرز (Creators) اپ ڈیٹ” کہلائے گا۔ اپنی ونڈوز 10 تقریب میں سافٹ ویئر جائنٹ نے ونڈوز 10 کے لئے آنے والے کریئیٹرز اپ ڈیٹ کی بڑی اور نئی خصوصیات میں سے کچھ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اب آپ مائیکروسافٹ کی آنے والی موبائل فون کیمرے کی ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے 3D اشیاء بنا سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے آج نیویارک میں اپنی پریس تقریب میں ونڈوز 10 کریئیٹرز (Creators) اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ ایک پینٹ 3D کے ساتھ آئے گا آپ کو 3D مواد تخلیق کرنے کے لئے ایک بالکل نیئی ایپلی کیشن ہے۔
مائیکروسافٹ نے اپنے ایج براؤزر اور پاورپوائنٹ میں بھی 3D سپورٹ کا اعلان کر دیا۔
مائیکروسافٹ نے آج اپنے ونڈوز 10 ایونٹ میں مائیکروسافٹ ایج براؤزر اور پاورپوائنٹ میں 3D مواد کے لئے سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔ سب سے پہلے مائیکروسافٹ نے دکھایا کہ کیسے 3D اشیاء پاورپوائنٹ سلائڈ میں رکھی جا سکتی ہیں اور اگر ضرورت ہو تو آپ ایک 3D آبجیکٹ کے مختلف حصوں پر زوم بھی کر سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے باضابطہ طور پہ ونڈوز 10 کے لئے نئی پینٹ 3D ایپلی کیشن کا اعلان کر دیا۔
نیویارک میں آج ہونے والے ونڈوز 10 ایونٹ میں، مائیکروسافٹ نے ایک نئی پینٹ 3D ایپلی کیشن متعارف کرا دی۔ کمپنی کی نئی پینٹ ایپ یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم پر بنی ہے اور یہ بہت زیادہ 3D خصوصیات پر مرکوز ہے۔
کورٹانا (Cortana) مائیکروسافٹ کی طرف سے ہونے والے بڑے اعلانات کے رازوں کو بڑھاوا دے رہا ہے۔
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، مائیکروسافٹ اس ہفتے ونڈوز 10 ایونٹ منعقد کر رہا ہے اور آپ اس ایونٹ کو امریکی وقت کے مطابق صبح 10 بجے، پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے اور متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام 6 بجے براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ کا سرفیس آل ان ون ڈیوائس “سرفیس اسٹوڈیو” کہلایا جا سکتا ہے۔
مائیکروسافٹ کے اس بدھ کو ونڈوز 10 ایونٹ میں نئے سرفیس AIO متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق کمپنی کا یہ سرفیسAIO تین مختلف سائز میں آئے گا، اور ممکنہ طور پر انٹیل کے تازہ ترین کیبی لیک پروسیسرز پر مشتمل ہو گا۔ ساتھ ہی یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس کا اصل نام “سرفیس AIO” نہیں ہو گا – بلکہ اس ڈیوائس کو “سرفیس اسٹوڈیو” کہا جا سکتا ہے۔
وائس اور ویڈیو کالنگ اب ونڈوز 10 کے فیس بک میسنجر میں دستیاب ہے۔
اپریل کے مہینے میں، ونڈوز 10 کے لئے فیس بک اور فیس بک میسنجر کی ایپس پہلے ڈیسک ٹاپ پر اور پھر ونڈوز 10 موبائل ڈیوائسز پر ریلیز کی گئی تھی۔ اس کے بعد سے دونوں ایپس کے کئی اپ ڈیٹ جاری کئے گئے جو اپنے ساتھ متعدد خصوصیات اور درستگیاں لے کر آئے جس کی وجہ سے یہ دونوں ایپس بتدریج اپنی آئی او ایس (iOS) اور اینڈرائڈ (Android) کے ہم منصبوں کے ساتھ برابری کی جانب بڑھتی رہیں۔
مائیکروسافٹ فیس بک کو 24$ بلین میں اس وقت خریدنا چاہتا تھا جب وہ بہت چھوٹی تھی۔
مائیکروسافٹ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیو بالمر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا تھا جب مائیکروسافٹ نے چوبیس ارب ڈالر کے عوض فیس بک کی خریداری کے لئے پیشکش کی تھی۔
ٹی موبائل کے الکاٹیل آئیڈل پرو 4S کی تربیتی گائیڈ لیک ہو گئی۔
امریکہ کے ٹی موبائل کی الکاٹیل آئیڈل پرو 4S کی تربیتی گائیڈ کے لیک ہونے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس ڈیوائس کی مارکیٹ میں آمد بہت جلد متوقع ہے، جو اتفاقیہ طور پہ اس بات کی بھی تصدیق کرتی ہے کہ اس ونڈوز 10 فون کو VR ہیڈسیٹ کے ساتھ بنڈل کیا جائے گا۔
واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ نئی خصوصیات کے ساتھ اپ ڈیٹ۔
حال ہی میں واٹس ایپ نے ونڈوز کے لئے اپنے نئی ایپلی کیشن جاری کی تھی جس نے آپ کے پی سی پر واٹس ایپ ویب کا استعمال آسان بنا دیا تھا۔ آج، کمپنی نے واٹس ایپ ویب کی اس ویب ریپر ایپلی کیشن کو ورژن 0.2.2234 تک اپ ڈیٹ کر دیا ہے، جو اپنے ساتھ ایک بڑی تعداد میں خصوصیات نئی خصوصیات لے کے آیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ میں درج ذیل خصوصیات شامل ہیں:
مائیکروسافٹ نے ونڈوز سٹور سے پرانی ایپلی کیشنز کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔
مائیکروسافٹ اپنے ونڈوز سٹور کی صفائی کے اقدامات کر رہا ہے اور اس میں سے سب سے پہلے ترک ہو جانے والی لاوارث اور پھر ناقص معیار کی ایپلی کیشنز کو نکال رہا ہے۔
مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 موبائل میں کنٹینیوم (Continuum) فیچر کو اصلا کارآمد بنانے کی سمت میں پہلا قدم اٹھا لیا۔
مائیکروسافٹ نے 2015 میں ونڈوز 10 موبائل میں کنٹینیوم (Continuum) فیچر متعارف کروا کر ہم میں سے اکثر کو حیران کر دیا تھا۔ یہ اس وقت ایک بہت اچھا فیچر لگ رہا تھا، اور جب یہ اصل میں مارکیٹ میں آیا تو واقعتا ایک بہت ہی اچھا فیچر ثابت ہوا۔
ونڈوز 10 کا ریڈ اسٹون 2 اپ ڈیٹ مارچ 2017 ء میں جاری کیا جا سکتا ہے۔
ونڈوز 10 میں انسائڈر پریویو کے تعمیر # 14946 میں”ونڈوز 10 ورژن 1703″ کا کئی مرتبہ ذکر کیا گیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ونڈوز 10 کا یہ اپ ڈیٹ مارچ 2017 (17، 03) میں جاری کیا جا سکتا ہے۔
مائیکروسافٹ جلد ہی آپ کو آپ کے ونڈوز 10 موبائل فون کی ڈیفالٹ براؤزر تبدیل کرنے کا آپشن دے گا۔
ونڈوز 10 موبائل کی خصوصیات میں صارفین کی سب سے زیادہ کی جانے والی درخواستوں میں سے ایک پہلے سے طے شدہ ڈیفالٹ ایپس کو تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے اور مائیکروسافٹ کے آخری انسائڈر اپ ڈیٹ کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ کمپنی نے یہ درخواست بھی پوری کر دی ہے۔
ونڈوز فون کے لیے واٹس ایپ کا کچھ مزید اصلاحات کے ساتھ نیا اپ ڈیٹ جاری کر دیا گیا۔
ونڈوز فون کے لیے واٹس ایپ کا کچھ مزید اصلاحات کے ساتھ نیا اپ ڈیٹ جاری کر دیا گیا۔ یہ اپ ڈیٹ ایک بہت بڑے اپ ڈیٹ کے محض 5 دن بعد جاری کیا گیا ہے جس میں کوئی نئی خصوصیات متعارف نہیں کرائی گئی ہیں، لیکن اس اپ ڈیٹ میں کچھ اصلاحات اور درستگیاں کی گئی ہیں۔