مائیکروسافٹ آپکا فون (Your Phone) ایپ میں کچھ نئی زبردست خصوصیات لا رہا ہے۔

جب بھی آپ کو ایسا لگتا ہے کہ بس اب اس سے زیادہ کچھ بہتر نہیں ہوسکتا، اسی وقت مائیکروسافٹ اپنی ونڈوز 10 کی ایپ آپکا فون (Your Phone) میں شامل کرنے کے لئے نئی اصلاحات اور خصوصیات ڈھونڈ کر لے آتا ہے۔

اے لومیا نے آپکا فون (Your Phone) کی خصوصیات کے تین نئے شعبوں کے بارے میں رپورٹ کیا ہے:

1۔ رابطے (پریویو میں)

مائیکروسافٹ نے جان لیا ہے کہ صارفین اپنے رابطوں (contacts) کو اپنے پر اپنے کمپیوٹر نہیں بلکہ اپنے فون پر رکھتے ہیں، اور ونڈوز 10 پر پیپل (People) کی ایپ کو فرسودہ کرنے کے بعد، وہ اب آپ کے فون رابطوں کو آپ کے فون ایپ کے ساتھ مربوط کریں گے۔ آپ اپنے فون کی ایڈریس بک کو اپنے ڈیسک ٹاپ پر موجود آپکا فون (Your Phone) ایپ سے براؤز کرنے، پیغام بھیجنے اور کالز کرنے کے اہل ہوں گے۔

2۔ اپنے فون سے بھیجیں

مائیکروسافٹ آپکا فون (Your Phone) ایپ کو اینڈرائیڈ پر شیئر ٹارگیٹ کے طور پر ترتیب دے رہا ہے، اور آپکا فون (Your Phone) ایپ پر آئٹمز شیئر کرنے کی سہولت دے رہا ہے جو اس کے بعد ایپ کے ‘Sent from Your Phone’ سیکشن میں آپ کے ڈیسک ٹاپ پر اکٹھا کیئے جائیں گے۔ ایپ مختلف لنکس، تصاویر اور نوٹس قبول کرنے کے قابل ہوگی۔

3۔ ایپ کی دوبارہ اسٹائلنگ

مائیکروسافٹ نے ایپ کے ڈیوائسز اور سیٹنگس سیکشن کو ایک نیا اسٹائل دیا ہے، جس کے ساتھ انھوں نے کچھ گول کونوں کو شامل کیا ہے جو نئے فلوئینٹ ڈیزائن لینگویج کی یاد دلاتے ہیں۔

اس وقت یہ اصلاحات ونڈوز 10 انسائڈرز تک پہنچ رہی ہے، حالانکہ کچھ صرف مائیکروسافٹ میں سرور سائیڈ سوئچ کے ذریعہ دستیاب ہیں۔

آپ مندرجہ ذیل لنک سے اپنے پی سی پر اور اپنے اینڈرائڈ اسمارٹ فون پر ایپ انسٹال کرکے موجودہ تیزی سے اپ گریڈ ہوتی ہوئی آپکا فون (Your Phone) ایپ کو آزما سکتے ہیں۔

ونڈوز 10 اسٹور ایپ:

اینڈرائیڈ آپکا فون کمپینیئن (Your Phone Companion) ایپ:

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading