اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ٹیکنو 21 ستمبر کو ایک عظیم الشان ورچوئل لانچ ایونٹ میں اپنے پریمیم فون اسپارک 6 کی نقاب کشائی کرنے کے لئے تیار ہے۔ لانچنگ ایونٹ ٹیکنو کے آفیشل فیس بک پیج @TecnoMobilePakistan پر شام 7 بجکر 5 منٹ پر براہ راست پیش کیا جائے گا۔ اس ایونٹ میں اسی پلیٹ فارم سے ٹیکنو کے زیر اہتمام ایکشن فلم ‘ریئل ہیرو’ کا پریمیئر ریلیز بھی پیش کیا جائے گا۔
رجحانات کو چلانے کی اپنی عادت کے ساتھ ٹیکنو نے ایک بار پھر سپارک 6 اور ‘ریئل ہیرو’ پریمیئر کے باضابطہ آغاز کے لئے BOL گیم شو کا انتخاب کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
ایکشن شارٹ فلم کو اسپانسر کرنے کے لئے ٹیکنو کے علاوہ پاکستان میں کوئی دوسرا ٹیک برانڈ اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔ ورسٹائل علی ظفر نہ صرف ریئل ہیرو کے مرکزی کرداری ہیں بلکہ یہ نئی اسپارک 6 کے سفیر بھی ہیں۔ سونے پہ سہاگہ یہ کہ ٹیکنو نے اس منصوبے کے لئے پاکستانی فلم انڈسٹری کے ایک تجربہ کار ہدایت کار اسد الحق کا انتخاب کیا ہے۔
ٹیکنو کے جنرل منیجر، کریک ما کہتے ہیں:
ٹیکنو سپارک 6 کی لانچ اور ٹاپ کے میڈیا اسٹارز کے اشتراک سے پاکستان کی پہلی ایکشن شارٹ فلم “ریئل ہیرو” تیار کرنے کے لئے بہت پرجوش ہیں۔ اس منصوبے سے ٹیکنو کو نئی راہیں تلاش کرنے، زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچنے اور پاکستان میں ترقی کے ہمارے امکانات کو روشن کرنے کے قابل بنائیں گے۔
ٹیکنو کے فلیگ شپ فون کیمون 15 کے کامیاب ورچوئل لانچ ایونٹ کے بعد، اس برانڈ کے لئے یہ دوسرا آن لائن اسمارٹ فون لانچ ہونے والا ہے۔ لہذا ٹیکنو کے شائقین ایک بار پھر تیاری کر لیں اور اس سال کے بہترین لانچ ایونٹ کو دیکھنے کے لئے تیار ہو جائیں۔