سونی نے پلے اسٹیشن 5 پر پی ایس 1، پی ایس 2 یا پی ایس 3 کے گیمز کی سپورٹ نہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

اب جبکہ سونی کے آنے والے گیمنگ کنسولز کی قیمتوں کا تعین اور دستیابی کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں ہیں تو گیمرز ان کو لینے اور ان پر گیمز کھیلنے کے لئے بے چین ہیں۔ حالانکہ پلے اسٹیشن 4 کے گیمز پلے اسٹیشن 5 پر کھیلے جا سکیں گے وہاں پوری طرح سے توقع کی جا رہی تھی کہ پرانے کنسولز کی بیک ورڈ کمپیٹیبلٹی نہیں ہو گی۔

سونی انٹرایکٹو انٹرٹینمنٹ کے سی ای او جم ریان نے اب فامتسو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پلے اسٹیشن 5 پی ایس 1، پی ایس 2 یا پی ایس 3 کے گیمز کے ساتھ بیک ورڈ کمپیٹیبل نہیں ہوگا، جبکہ PS4 کے لئے خریدا گیا گیم PS5 پر کھیلا جاسکتا ہے۔ یوبیسفٹ کی سپورٹ سائٹ نے بھی پچھلے مہینے یہی کہا تھا لیکن اب اس کی آفیشل تصدیق ہوگئی ہے۔

انٹرویو کا اقتباس، جیسے سلیکن ایرا نے ترجمہ کیا ہے، کہتا ہے:

فامتسو: جب ہم نے سنا کہ اس میں PS4 کے گیمز کی 99 فیصد کمپیٹیبلٹی ہو گی تو ہم بھی حیرت زدہ ہوگئے۔ ویسے، کیا PS1 ، PS2 اور PS3 کے گیمز کے ساتھ مطابقت ہوگی؟

جم ریان: ہم PS5 کے لئے حاصل کی گئی انجینئرنگ کی مہارت کو دھیان میں رکھا جب ہی ہم نے ڈیوائس تیار کیا۔ اس کے بیچ PS4 کے پہلے ہی سو ملین گیمرز ہو گئے تھے۔ ہم نے سوچا کہ انہیں PS5 پر PS4 کے گیمز بھی کھیلنا چاہئیں، لہذا ہم PS4 کے ساتھ مطابقت شامل کریں۔ اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم نے ایک ہی وقت میں تیز رفتار ایس ایس ڈی اور نیا کنٹرولر ڈوئل سنس بنانے پر بھی اپنی کوششوں کو مرکوز کیا۔ لہذا، بدقسمتی سے ہم اس طرح کی صلاحیتوں کے نفاذ تک نہیں پہنچ سکے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ پلے اسٹیشن 4 نے بھی PS3 گیمز میں اس طرح کے بیک ورڈ کمپیٹیبلٹی کی سپورٹ نہیں کی تھی جس کی وجہ اس کی منفرد ساخت ہے۔ اس کے برعکس حریف کنسول بنانے والی کمپنی مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ نئے آنے والے ایکس باکس سیریز ایکس پر بیک ورڈ کمپیٹیبل گیمز نہ صرف چلیں گے بلکہ اور بہتر نظر آئیں گے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: