سام سنگ نے دنیا کے سب سے چھوٹے گھماؤ کے ساتھ نئے فولڈ ایبل OLED ڈسپلے کی نقاب کشائی کردی۔

سام سنگ انڈسٹری میں ڈسپلے پینل فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ یہ ان وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے کمپنی اپنی موجودہ ڈسپلے ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے پر مستقل طور پر کام کر رہی ہے اور عام طور پر مقابلہ میں دوسری کمپنیوں سے آگے ہے۔

کورین برانڈ نے اب اپنی تیسری نسل کے فولڈ ایبل اولیڈ ڈسپلے کی نقاب کشائی کردی ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے چھوٹے گھماؤ والی اسکرین ہے۔

یہ نیا مڑنے والا لچکدار OLED ڈسپلے 2208 x 768 اسکرین ریزولوشن کی سپورٹ اور 7.6 انچ ڈسپلے سائز تک کے ساتھ آتا ہے۔ اسمارٹ فون پر 1.4R پر گھومنے والا دنیا کا پہلا ڈسپلے ہے۔ چھوٹا اور باریک گھماؤ کم نیلے رنگ کی روشنی کے اخراج کو یقینی بناتا ہے، بہتر افادیت کے علاوہ UTG سب سے اوپر بہتر معیار کی فراہمی میں مدد کرتا ہے۔

اضافی طور پر اس سے فولڈنگ کے دباؤ کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے کیونکہ سام سنگ نے ڈسپلے میٹریل، پینل ڈیزائن اور ماڈیول اسمبلی کے متعدد پہلوؤں کو بہتر بنایا ہے تاکہ اندرونی ڈھانچے اس کے جوڑنے کے بعد ڈسپلے کے لئے کشن کی حیثیت سے کام کر سکیں۔ اس سے ڈسپلے کی مجموعی پائیداری کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

سام سنگ کے مطابق اولیڈ کے اس نئے ڈسپلے نے 200،000 دفع مڑنے کا امتحان پاس کیا ہے اور اسے "آئی کیئر ڈسپلے” سرٹیفیکیشن ملا ہے۔ یہ فی الحال سام سنگ کے تازہ ترین فولڈ ایبل، گلیکسی زیڈ فولڈ 2 پر موجود ہے اور ہم اسے مستقبل کے فولڈ ایبل فونز میں بھی دیکھنے کی توقع کرتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading