خبر ہے کہ انفینکس (Infinix) اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون، انفینکس زیرو 8 کے لئے سونی کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے۔ کیا یہ اس سال کا سب سے بڑا اشتراک ہونے جا رہا ہے؟ انفینکس گذشتہ کچھ عرصے سے اپنے جدید ڈیوائسز کے ساتھ مقبولیت کی بلندیاں چھو رہا ہے اور ہم توقع کر رہے ہیں کہ نیا زیرو 8 بھی اس سے مختلف نہیں ہوگا۔
انفینکس پہلے ہی کچھ سالوں سے ہمارے لئے کچھ بہترین پراڈکٹس متعارف کروا چکا ہے اور رواں سال میں ریلیز کردہ نوٹ 7 سیریز بھی ایک بڑی کامیابی تھی جس میں حیرت انگیز پروسیسنگ کی رفتار کے ساتھ ایک پرکشش قیمت میں اس کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک یہ بھی تھی کہ اس میں موبائل فون کا ایک انتہائی شاندار کیمرا شامل کیا گیا تھا۔ اب انفنکس اپنی روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے اور متوقع طور پر صارفین کے لئے سونی کے کیمرا لینس پر مشتمل 64 ایم پی کواڈ ریئر کیمرے اور 48 ایم پی سیلفی کیمرے کے ساتھ انفنکس زیرو 8 اسمارٹ فون لا رہا ہے۔
انفنکس ہمیشہ فوٹوگرافی کے تمام چاہنے والوں کے لئے زبردست فون کے ساتھ آگے آرہا ہے اور سونی کے ساتھ اس شراکت داری نے یقینی طور پر آنے والے ڈیوائس سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر دی ہیں کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب انفینکس کی پراڈکٹس اور بھی بہتر کیمرہ لینس اور معیاری فوٹوگرافی کی حامل ہونگی۔ بہت ساری متاثر کن ترتیبات (specifications) کے ذریعے یہ ڈیوائس بہت ہی دلکش رنگوں اور وسیع رینج کے ساتھ تصاویر تیار کرے گا۔
توقع ہے کہ انفینکس زیرو 8 کی قیمت ایک اندازے کے مطابق 30 سے 40 ہزار کے قریب ہو گی جو ایک پریمیم لیول کے ڈیوائس کے لئے ایک اچھا سودا ہے۔ مجموعی طور پر امید کی جاتی ہے کہ یہ ڈیوائس پریمیم خصوصیات، بہترین نتائج اور اسمارٹ فون کا بہترین تجربہ پیش کرے۔ انفینکس نے پچھلے کچھ سالوں میں اپنے ڈیوائسز کو ہے کر جو راستہ اختیار کیا ہے وہ فوٹوگرافروں کے لئے یقینا ایک پُرجوش امر ہے اور صرف کچھ ہی سالوں میں اتنی ترقی کے بعد ہم مستقبل میں بھی کئی زبردست اسمارٹ فون کیمروں کی توقع کر رہے ہیں۔