ایپل آج رات ہونے والے اپنے ‘ٹائم فلائز’ ایونٹ میں کیا کچھ لانچ کر سکتا ہے؟ آئیے ہم بتاتے ہیں۔

ایپل اپنے "ٹائم فلائز” ایونٹ میں آج نئی مصنوعات کی رونمائی کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ ایونٹ بلاشبہ اس سال کے سب سے زیادہ چرچوں میں رہنے والے ٹیک ایونٹس میں سے ایک ہے اور اس کی بنیادی وجہ وہ الجھن ہے کہ کیا ایپل ستمبر کے ایونٹ میں آئی فون 12 کی نقاب کشائی کرے گا۔ لیکن اب جب ہم اس ایونٹ سے محض چند گھنٹوں کے فاصلے پر ہیں، ہمارے پاس اس بارے میں مزید وضاحت ہے کہ ایپل کل کیا اعلان کرے گا۔

مشہور ایپل ٹپسٹر جون پروسر (Jon Prosser) کے مطابق ، ایپل آئی پیڈ 8 ، آئی پیڈ ایئر 4 ، ایپل واچ سیریز 6 ، اور ایپل واچ ایس ای سمیت زیادہ سے زیادہ چار نئی مصنوعات ریلیز کرے گا۔ ایپل واچ ایس ای کی توقع کی جا رہی ہے کہ یہ کمپنی کی سب سے سستی سمارٹ واچ ہو گی۔ ٹپسٹر نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای کو باضابطہ طور پر ایپل واچ پرو اور ایپل واچ کہا جاسکتا ہے۔ افواہیں اس ضمن میں بھی ہیں کہ ایپل آئی او ایس 14 کی کچھ حتمی خصوصیات کو ظاہر کرے گا اور اس کے علاوہ کپیرٹنو کی یہ ٹیک جائنٹ ایونٹ کے فورا بعد ہی آئی او ایس 14 اور آئی پیڈ او ایس 14 کا مستحکم ورژن جاری کرے گا۔

بلومبرگ کے صحافی مارک گرمین نے بھی تصدیق کی ہے کہ منگل کے ایونٹ میں شدت سے منتظر آئی فون 12 نہیں نظر آئیں گے، جبکہ انھوں نے ایونٹ کے موقع پر ایپل کی طرف سے نقاب کشائی کرنے والی مصنوعات کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

توقعات کے مطابق ‘ٹائم فلائز’ ایونٹ صرف آن لائن ہو گا جس کی وجہ CoVID-19 کی وبائی بیماری ہے۔ ‘ٹائم فلائیز’ ایونٹ کا آغاز منگل، 15 ستمبر دن 1 بجے ET (5:00 PM GMT/10:30 PM IST) / رات 9 بجے متحدہ عرب امارات / رات 10 بجے پاکستان کے مطابق ہو گا۔

One thought on “ایپل آج رات ہونے والے اپنے ‘ٹائم فلائز’ ایونٹ میں کیا کچھ لانچ کر سکتا ہے؟ آئیے ہم بتاتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading