نوکیا 9.3 پیورویو (PureView)، جو ایچ ایم ڈی (HMD) کا آنے والا فلیگ شپ موبائل فون ہے، اور کم بجٹ کے نوکیا 7.3 اور نوکیا 6.3 موبائل فونز کو 2020 کی آخری سہ ماہی میں لانچ کرنے کی خبر آئی تھی۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ خزاں کے آخر تک فن لینڈ کی کمپنی نوکیا 7.3 کے ساتھ ساتھ اپنا اگلا فلیگ شپ فون بھی ریلیز کرے گی۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ نوکیا 9.3 پیورویو اور نوکیا 7.3 کی ریلیز کی تاریخ کے لئے منصوبوں میں تھوڑی تبدیلی آ گئی ہے جس کے نتیجے میں شیڈول میں ترمیم کرنا پڑی۔
ایک نئے لیک کے مطابق نوکیا 7.3 اور نوکیا 9.3 کے ایک ہی دن ریلیز ہونے کا امکان نہیں ہے۔ اگرچہ ریلیز کی تاریخ کے بارے میں ابھی تک کوئی آفیشل تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن لیک سے پتہ چلتا ہے کہ نوکیا 7.3 کو 22 ستمبر کو لانچ کیا جائے گا، جبکہ 9.3 پیورویو کو رواں سال کے آخر میں لانچ کیا جائے گا۔ تاہم، لیک نے نوکیا 6.3 کی ریلیز کی تاریخ پر روشنی نہیں ڈالی۔
نوکیا 9.3 فائیو جی، اسنیپ ڈریگن 865، عقبی حصے میں پینٹا لینس (پانچ لینس والا) کیمرا سیٹ اپ، انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرا اور 120 ہرٹز ڈسپلے سے لیس ہوگا۔ دوسری طرف نوکیا 7.3، درمیانے درجے کی اسنیپ ڈریگن 690 پروسیسر سے چلنے والا ہے اور اس میں 6.3 انچ 20:9 فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے پیش کیا جائے گا۔ نوکیا 9.3 کی طرح، نوکیا 7.3 میں 5 جی نیٹ ورکس کی سپورٹ بھی ہوگی۔ 24 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا، 48 میگا پکسل / 64 میگا پکسل کواڈ کیمرا سیٹ اپ، اور 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ والی 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ کچھ دوسری خصوصیات ہیں جو آپ کو 7.3 فائیو جی میں ملیں گی۔
نوکیا 6.3 کے بارے میں افواہ ہے کہ وہ اسنیپ ڈریگن 670 یا اسنیپ ڈریگن 675 چپ سیٹ کے ساتھ آئے گا۔ افواہ میں یہ بھی شامل ہے کہ اس میں 6.2 انچ ڈسپلے، کواڈ کیمرا سیٹ اپ، 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا اور 4،000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس میں 18W ریپڈ چارجنگ سپورٹ ہو گی۔
آپ میں سے کتنے لوگ نوکیا فلیگ شپ کے منتظر ہیں؟ ہمیں ذیل میں تبصرے میں بتائیں۔