زیادہ طاقتور ایکس باکس سیریز ایکس 10 نومبر کو 499 ڈالر میں لانچ ہورہا ہے، سیریز ایس اور ایکس دونوں کے پیشگی آرڈر 22 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

مائیکروسافٹ نے اپنی آفیشل ایکس باکس سیریز ایکس کی سائٹ پر تصدیق کی ہے کہ وہ اگلی نسل کا ایکس باکس سیریز ایکس 10 نومبر کو 499 ڈالر میں لانچ کرے گا۔ مائیکروسافٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ایکس باکس سیریز ایکس اور ایکس باکس سیریز ایس کے  پیشگی آرڈرز ایک ساتھ ایک ہی دن یعنی 22 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

ایکس باکس نے سیریز ایکس کنسول کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سائٹ پہ لکھا:

"گیمنگ کا مستقبل اس سے زیادہ متاثر کن کبھی نہیں رہا ہے۔ کھیلوں میں تخلیقی صلاحیت افزائش کر رہی ہے۔ نئی سروسز آپ کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی دریافت کرنے کا اختیار دیتی ہیں – اور آپ کو گیمز کے، تخلیق کاروں کے اور اسٹریمرز کے اور نزدیک لے آتی ہیں۔ کنسول کی نئی نسل کا سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھنے سے بڑھ کر متاثر کن کوئی اور چیز نہیں ہے۔”

ایکس باکس سیریز ایکس، کمپنی کے قدرس سستے اگلی نسل کے کنسول ایکس باکس سیریز ایس کا زیادہ طاقتور ورژن ہے۔ سیریز ایکس اپنے اندرونی ایس ایس ڈی بشمول ایکس باکس ویلوسٹی آرکیٹیکچر کی بدولت گیمز کو 4K میں 120 ایف پی ایس پر زیادہ تیز رفتاری سے چلانے کے قابل ہے۔

ایکس باکس ویلوسٹی آرکیٹیکچر نے ہارڈ ویئر کے مجموعے، ایک کسٹم 1 ٹی بی کی ایس ایس ڈی اور سی پی یو، اور ڈیپ سوفٹ ویئر انٹیگریشن کے ذریعہ ایک ایسی نئی رفتار اور ایسی کارکردگی کی صلاحیتوں کو کھولا ہے جو آج سے پہلے کسی گیمنگ کنسول میں نہیں آئی۔  اس رفتار اور کارکردگی کو لے کر گیمز کے تخلیق کاروں کو مزید مستحکم اور متحرک گیمز بنانے اور گیمرز کو ان کو کھیلنے کا موقع ملے گا۔

کنسول کی خصوصیات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یہاں چیک کریں۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading