مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ سرفیس نیو (Surface Neo) ڈیوائس محض تاخیر کا شکار ہے منسوخ نہیں ہوا ہے۔

سرفیس ڈؤو آج ریلیز ہو رہا ہے لیکن ونڈوز 10 ایکس سے چلنے والا اس کے بڑا بھائی سرفیس نیو (Surface Neo) کو کچھ مہینوں پہلے نامعلوم عرصے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔

تاہم ورج (Verge) کے ساتھ ایک انٹرویو میں مائیکروسافٹ کے چیف پراڈکٹ آفیسر پانوس پانے (Panos Panay) نے اصرار کیا کہ ڈیوائس محض تاخیر کا شکار ہے لیکن ابھی بھی اس پہ کام چل رہا ہے۔

پانوس پانے نے بتایا کہ “نیو کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ میں چاہتا تھا کہ اس پروڈکٹ کو صحیح وقت پر اور صحیح تجربے کے ساتھ لاؤں۔ ہمیں اس کے کانسیپٹ (تصور)، اس کے فارم فیکٹر (ڈیزائن) اور اس کے سائز پر مکمل بھروسہ ہے۔ یہ ونڈوز کے ساتھ جوڑی کا ایک خوبصورت تقابل ہوگا اور میں اس کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔ یہ ایک ایسی پراڈکٹ ہے جو میرے دل کے قریب ہے اور مجھے بہت عزیز ہے۔ “

پانے نے مزید کہا کہ “اگلا قدرتی ارتقاء مختلف [ڈبل اسکرین] کے سائز ہیں۔” پانے نے جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “چاہے ونڈوز میں بڑے اقدامات ہوں جہاں ونڈوز کوڈ بیس اور سافٹ وئیر کو استعمال کرنا مناسب ہو یا چھوٹے فارم فیکٹر اینڈرائڈ کا استعمال کریں، میرے خیال میں آپ بحفاظت یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم ابھی ٹیم کے طور پر جو کچھ کررہے ہیں وہ اس وقت ایک صحیح راستہ ہے۔”

پانے نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ دوسری کمپنیاں بھی ڈوئل اسکرین دوڑ میں شامل ہو جائیں گی۔

پانے نے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ مختلف سائز ہوں گے اور میں واقعتا مانتا ہوں کہ مختلف کمپنیاں بھی مختلف سائز بنائیں گی، اور مجھے لگتا ہے کہ انہیں ایسا کرنا چاہئے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ڈوئل اسکرین کے آرکیٹیکچرز رائج ہوں، ہم چاہتے ہیں کہ ہر ایپ ان اسکرینوں پر کام کرے، اور ہم بنیادی طور پر اس کے لئے پرعزم ہیں۔ اس میں متعدد سائز کا روڈ میپ شامل ہے۔”

وسیع پیمانے پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ونڈوز 10 ایکس کا ڈوئل اسکرینڈ ورژن 2022 میں تک ہی آئے گا جس نے موجودہ سرفیس نیو کا ہارڈ ویئر اور خاص طور پر لچکدار فولڈنگ اسکرین کی کمی کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے ہارڈویئر انوویشن لیڈ، اسٹیون باتھیچے (Steven Bathiche) نے کہا کہ اس وقت فولڈنگ گلاس کسی بھی سرفیس ڈیوائس کے لئے قابل اعتماد نہیں ہے۔

باتھیچے نے فولڈنگ گلاس اسکرین کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “میرے خیال میں یہ تحقیق کا ایک پُرجوش دور ہے، یہ ان چیزوں میں سے ایک ہے جو ہم واقعتا کر رہے ہیں۔ ہم طبیعیات کے ان تمام مسائل کو جانتے ہیں جن کے حل کے لئے ہمیں اس تجربے کو پیش کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد ہم واقعی میں اسے کرنا چاہتے ہیں لیکن ابھی یہ ہمارے لئے نہیں ہے۔”

پانوس نے یہ انکشاف نہیں کیا کہ سرفیس نیو کب آ رہا ہے لیکن آپ مائیکروسافٹ کے اس بڑے ڈوئل اسکرین وژن کا ذائقہ چھوٹے سرفیس ڈؤو کو آزما کر حاصل کرسکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: