مائیکروسافٹ سرفیس ڈؤو کی ریلیز کے لئے تیزی سے قدم اٹھا رہا ہے اور انھوں نے آج ٹویٹر پر اس ڈیوائس کے لئے ایک نیا اشتہار جاری کیا ہے۔
مائیکروسافٹ نے ڈیوائس کے لئے دوسری مارکیٹنگ کے برعکس اس اشتہار میں ورڈ یا پاور پوائنٹ کے ایک بھی اسکرین شاٹ کے بغیر اس کے پروڈکٹیویٹی فوائد کی بجائے اس کی خوبصورت بناوٹ پر توجہ مرکوز کی ہے۔
سرفیس ڈؤو صرف امریکہ میں اے ٹی اینڈ ٹی پر ریلیز کیا جارہا ہے جس کا انلاکڈ ورژن بھی دستیاب ہے۔ آپ مائکروسافٹ اسٹور سے سرفیس ڈؤو کو 1399 ڈالرز کی شروعاتی قیمت میں پیشگی آرڈر کرسکتے ہیں۔