مائیکروسافٹ آج اپنے ڈاٹ نیٹ (.NET) پلیٹ فارم کی پندرہویں سالگرہ منا رہا ہے۔

آج مائیکروسافٹ کے ڈاٹ نیٹ (.NET) پلیٹ فارم کی پندرہویں سالگرہ ہے۔ ڈاٹ نیٹ پہلی بار وژوئل اسٹوڈیو 2002 کے حصہ کے طور پر جاری کیا گیا تھا اور دنیا بھر میں ڈویلپرز کے درمیان بہت مقبول ہوا تھا کیونکہ اس نے ڈویلپرز کے لئے فوری طور پر ونڈوز ڈیسک ٹاپ اور ویب سرور ایپلی کیشنز بنانا اور انہیں تعینات کرنا بہت آسان بنا دیا تھا۔ گذرتے وقت کے ساتھ ڈاٹ نیٹ پلیٹ فارم بہتر سے بہتر ہوتا چلا گیا اور اب ڈویلپرز اس میں کراس پلیٹ فارم ویب ایپلی کیشنز، کلاؤڈ سروسز، موبائل ایپلی کیشنز اور گیمز کے علاوہ اور بھی بہت کچھ تعمیر کر سکتے ہیں۔ گزشتہ سال مائیکروسافٹ ڈاٹ نیٹ کور (.Net Core) کو بشمول رن ٹائم کے ساتھ ساتھ فریم ورک لائبریریوں سمیت اوپن سورس بھی کر چکا ہے۔

 مائیکروسافٹ آج ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں سی شارپ (C#) لینگویج کے بانی اینڈرس ہیجلسبرگ ایک انٹرویو میں ڈاٹ نیٹ، اوپن سورس، اور اس کی ریلیز کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ ذیل میں وڈیو ملاحظہ کریں:

https://channel9.msdn.com/Blogs/funkyonex/Happy-Birthday-NET-with-Anders-Heijlsberg/player

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading