نوکیا اسی مہینے موبائل ورلڈ کانگریس میں چار نئے موبائلز لانچ کرنے جا رہی ہے – ان میں سے ایک نوکیا 3310 کے خراج تحسین کے طور پر اسی فون کا ایک جدید ورژن ہو گا۔

وینچیور بیٹ کی (VentureBeat) ایک رپورٹ کے مطابق ایچ ایم ڈی گلوبل او وائی، جو فن لینڈ کی وہ کمپنی ہے جسے نوکیا برانڈ کے تحت مارکیٹ میں فونز لانے کے خصوصی حقوق حاصل ہیں، اس ماہ کے آخر میں موبائل ورلڈ کانگریس میں نوکیا برانڈ کے چار نئے ہینڈ سیٹس کا اعلان کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

اسکائپ ایک نئے ڈیزائن، رد عمل کی خصوصیت، اور بنگ انضمام کے ساتھ ایک نئی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کی آزمائش کر رہا ہے۔

اسکائپ کی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن بہت ہی زبردست خصوصیات کے ساتھ ایک ایک کافی اچھی طرح سے ڈیزائن کی ہوئی ایپلی کیشن ہے۔

ونڈوز فون اور ویب کے لئے واٹس ایپ کا اپ ڈیٹ جاری کر دیا گیا (تبدیلیوں کی فہرست کے ساتھ)۔

واٹس ایپ نے ونڈوز اور ونڈوز فون کے لئے اپنی ایپس کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ ونڈوز فون ایپ کو معمول کے بگز فکسز اور مختلف بہتریوں کے ساتھ ورژن 2.17.70.0 پر اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

مائیکروسافٹ آج اپنے ڈاٹ نیٹ (.NET) پلیٹ فارم کی پندرہویں سالگرہ منا رہا ہے۔

آج مائیکروسافٹ کے ڈاٹ نیٹ (.NET) پلیٹ فارم کی پندرہویں سالگرہ ہے۔ ڈاٹ نیٹ پہلی بار وژوئل اسٹوڈیو 2002 کے حصہ کے طور پر جاری کیا گیا تھا اور دنیا بھر میں ڈویلپرز کے درمیان بہت مقبول ہوا تھا۔

مائیکروسافٹ مکمل آفس سوئٹ ونڈوز اسٹور میں لا رہا ہے۔

ونڈوز اسٹور میں مکمل آفس ایپس پہلے فروری 2016 میں دیکھی گئی تھی۔ لیکن کچھ ذرائع کے مطابق مائیکروسافٹ اب آفیشلی ونڈوز 10 میں ڈیسک ٹاپ اپلی کیشن کنورٹر کے ذریعے مکمل آفس ایپس کی ریلیز کے لئے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

کورٹانا اب خود کار طریقے سے ونڈوز 10 پر آپ کو اپنی ای میلز میں کی گئی کمٹمنٹس یاد دلائے گا۔

کورٹانا ونڈوز 10 میں ایک نئی تجویز کردہ یاددہانی (Suggested Reminders) کی خصوصیت حاصل کر رہا ہے۔ نئی تجویز کردہ یاددہانی کی خصوصیت خود بخود آپ کو ان چیزوں کی یاددہانی کروائے گی جس کا آپ نے اپنی ای میلز میں کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

پراجیکٹ نیون (Neon) کے ساتھ آنے والی ونڈوز 10 کی ڈیزائن کی تبدیلیوں کا ایک اور اسکرین شاٹ لیک ہو گیا۔

مائیکروسافٹ اندرونی طور پر ونڈوز 10 کے ایک نئے اور بہتر ڈیزائن منصوبے پراجیکٹ نیون پر کام کر رہا ہے - درحقیقت کمپنی نے کل ونڈوز ڈیولپر ڈے کی تقریب میں غلطی سے پراجیکٹ نیون کو آفیشلی طور پر پہلی بار ظاہر کیا۔

جاپانی کمپنی نوآنس (NuAns) ایک نیا فون لانچ کر رہی ہے جو بقول ان کے "صفر سے دوبارہ ڈیزائن” کیا گیا ہے۔

جاپانی کمپنی نوآنس (NuAns) نے 20 فروری کو پریس کے نمائندوں کو شہر شیبویا-کو میں ایک تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے جہاں ڈیوائس کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

واٹس ایپ نے اپنی ونڈوز فون ایپ کے ہوم پیج کو ری ڈیزائن کر دیا، تصاویر بھیجنے کی حد بھی بڑھا دی۔

واٹس ایپ نے اپنی ونڈوز فون 8.1 اور ونڈوز 10 موبائل اپلی کیشن کو ورژن 2.17.52 پر اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ بالآخر ایکس بکس ون کے لئے UWP گیمز 2017 میں آ رہے ہیں [نئے اپ ڈیٹ کے ساتھ]۔

مائیکروسافٹ کی بلڈ (Build) 2016 کانفرنس میں گزشتہ سال، کمپنی نے ڈویلپرز کو اینیورسری اپ ڈیٹ میں آنے والی مکمل سپورٹ کے ساتھ ایکس بکس ون پر UWP ایپس کو چلانے کی اجازت دینی شروع کر دی۔

بنگ کے نقشہ جات (Bing Maps) اب 55 ممالک کے لئے حقیقی وقت میں ٹریفک کی صورتحال فراہم کریں گے۔

بنگ کے نقشہ جات کی ٹیم نے آج ایک بلاگ پوسٹ میں نے اعلان کیا ہے کہ حقیقی وقت میں ٹریفک کی معلومات اب دنیا بھر کے 55 ممالک میں دستیاب ہے جیسا کہ اوپر نقشے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پراجیکٹ نیون: مائیکروسافٹ نے نئے ونڈوز 10 ‘ریڈاسٹون ویو’ کی UX کی تبدیلیوں کی ایک جھلک فراہم کر دی۔

پچھلے نومبر میں، مائیکروسافٹ کے ریڈاسٹون 3 اپ ڈیٹ میں ونڈوز 10 یوزر انٹرفیس کو بہتر بنانے کے لئے بنائے جانے والے منصوبوں کی تفصیلات سامنے آئیں جس کے 2017 کے آخر تک آنے کی امید ہے۔

ونڈوز 10 کلاؤڈ کا ابتدائی ورژن لیک ہو گیا (اسکرین شاٹس کے ساتھ)۔

جیسا کہ حال ہی میں کئی مطبوعات کی طرف سے رپورٹ کیا گیا تھا، ونڈوز 10 کلاؤڈ ونڈوز کا ایک ہلکا پھلکا ورژن ہو گا، ممکنہ طور پر یہ مائیکروسافٹ کی ARM پر ونڈوز 10 کے لئے منصوبہ بندی بھی ہو سکتی ہے۔

مائیکروسافٹ مبینہ طور پر ونڈوز 10 کے ایک کلاؤڈ شیل (Cloud Shell) پر کام کر رہا ہے جو اس کو جدید خطوط پر استوار کر کے گوگل کی کروم بکس (Chromebooks) کے مقابلے پر لے آئے گا۔

مائیکروسافٹ مبینہ طور پر ایک نئے شیل پر کام کر رہا ہے جو ونڈوز 10 کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔ یہ شیل جسے مائیکروسافٹ نے اندرونی طور پر "کلاؤڈ شیل" کا نام دیا ہے، ونڈوز کا ایک لائٹ ویٹ ورژن ہو گا۔

ونڈوز 10 موبائل میں نئی نائٹ لائٹ کی خصوصیت اور کنٹینیوئم میں بہتریاں ‘صحیح وقت پر’ لائی جائیں گی۔

مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کے آنے والے کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ ونڈوز 10 پی سیز کے لیے ایک نئی نئی نائٹ کی خصوصیت کا اضافہ کر رہا ہے۔ نائٹ لائٹ کی خصوصیت آپ کے مانیٹر سے نکلنے والی نیلے رنگ کی روشنی کی مقدار کو کم کر کے آپ کو ایک بہتر نیند کے ساتھ سونے میں مدد کرے گی۔

ونڈوز 10 کا تازہ ترین انسائیڈر پریویو ورژن ونڈوز پر گیمنگ کو ایک قدم اور آگے لے گیا۔

ونڈوز 10 کے آنے والے ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ گیمنگ بہت بہتر خصوصیات حاصل کرنے جا رہا ہے۔ ونڈوز 10 کے تازہ ترین پریویو کے ساتھ مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کمپیوٹرز کے لیے بہت سی نئی گیمنگ کی خصوصیات متعارف کروا رہا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا GIF کی تلاش کے پینل اور بہت سی دیگر پوشیدہ خصوصیات کے ساتھ اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔

واٹس ایپ نے ونڈوز فون پر واٹس ایپ بیٹا ایپ کے لئے ایک نیا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے جو اسے ورژن 2.17.32 پر لے گیا ہے۔

آف لائن نقشوں کی ایپ کا بہتر ٹرانزٹ کوریج اور مزید خصوصیات کے ساتھ اپ ڈیٹ جاری کر دیا گیا۔

آپ کے ڈیوائس پر تازہ ترین آف لائن نقشوں کی ایپ آپ کو انٹرنیٹ تک رسائی کے بغیر بھی تازہ ترین اور اپ ٹو ڈیٹ نقشوں کے ڈیٹا سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت دے گی۔ ونڈوز 10 آلات پر آف لائن نقشوں کی ایپ کے لئے ایک نیا اپ ڈیٹ دستیاب کر دیا گیا ہے۔

مائیکروسافٹ نے صدر ٹرمپ کی جارحانہ امیگریشن اصلاحات میں پھنسے ملازمین کو قانونی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چند دن پہلے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عارضی طور پر پناہ گزینوں کے داخلے کو روکنے ، شام سے مہاجرین کے داخلے پر غیر معینہ مدت تک پابندی لگانے، اور کئی مسلم اکثریت والے ممالک کے شہریوں کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے۔