مائیکروسافٹ نے اپنے آل ان ون ڈیوائس سرفیس اسٹوڈیو کا اعلان کر دیا-

مائیکروسافٹ نے نیویارک شہر میں اپنے ونڈوز 10 ایونٹ میں اپنی مقبول سرفیس لائن آف پراڈکٹ میں ایک اور نئے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ہے – سرفیس اسٹوڈیو۔

اس زمرے میں پچھلے ڈیوائسز کے برعکس، یہ پرانے ڈیوائسز جیسا نہیں ہے، نہ ہی یہ مکمل طور پر سرفیس بک کی طرح غیر معمولی ہے – سرفیس اسٹوڈیو ایک نیا آل ان ون کمپیوٹنگ ڈیوائس ہے جو آپ کے پرسنل کمپیوٹر کی جگہ لینے کی کوشش کرے گا جیسا کہ مائیکروسافٹ نے ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ کے ساتھ کیا۔

سرفیس اسٹوڈیو مائیکروسافٹ کے بہت سے دوسرے کمپیوٹرز کی طرح صرف ایک عام روایتی کمپیوٹر نہیں ہے، یہ ونڈوز 10 کی خصوصیات کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے مکمل ملٹی ٹچ کی سپورٹ سے لیس ہے۔ یہ ڈیوائس ایک  GTX 980M، 32GB رام کی طاقت اور ایک 28 انچ کی 4.5K  الٹرا ایچ ڈی، ایک ارب سے زیادہ ممکن رنگوں اور 3:2 پہلو کے تناسب کے پکسل سینس ڈسپلے کے ساتھ آئے گا۔ اس  ڈیوائس کی مانیٹر اسکرین صرف 12.3mm  موٹی ہے جبکہ ٹچ ڈسپلے 192 PPI پر مشتمل ہے۔

This slideshow requires JavaScript.

سرفیس اسٹوڈیو میں ونڈوز ہیلو کی سپورٹ اور کورٹانا سے انضمام کے لئے مائیکرو فونز کی رینج بھی شامل ہے۔

اس کے ساتھ ایک نیا سرفیس کی بورڈ اور ایک سرفیس ماؤس بھی ہے۔ سرفیس پرو کے کی بورڈز کے برعکس اور سرفیس بک سے ملتا جلتا یہ کی بورڈ ایک زیادہ ٹھوس کی بورڈ ہے جو آپ کے ڈیسک کے لئے تعمیر کیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر یہ مائیکروسافٹ کے پی سی اکسیسریز  مینوفیکچرر کی حیثیت سے بنائی گئی دوسری اکسیسریز کی طرح ایک بہت ہی اچھا تجربہ دے گی۔ دونوں سرفیس کی بورڈ اور ماؤس ان کی بورڈ اور ماؤس سے ملتے جلتے ہیں جو مائیکروسافٹ ڈیزائنر ڈیسک ٹاپ بنڈل کے ساتھ آئے ہیں۔

سرفیس اسٹوڈیو کی قیمت $ 2،999 سے شروع ہوتی ہے اور آپ اس کا پری-آرڈر یہاں سے کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، آپ سرفیس اسٹوڈیو کے لئے اکسیسریز ذیل میں دیئے گئے لنکس سے پری-آرڈر کر سکتے ہیں:

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading