ریئلمی نے واچ ایس پرو اور بڈز ایئر پرو ماسٹر کی نقاب کشائی کردی۔

اس سال مئی میں ریئلمی نے اسمارٹ واچ مارکیٹ میں قدم رکھا جب اس نے اپنی پہلی ریئلمی واچ ریلیز کی تھی جس کی پیروی گزشتہ ماہ واچ ایس نے کی تھی۔ اب کمپنی ریئلمی واچ ایس پرو اور واچ ایس ماسٹر ایڈیشن سے ایک بار پھر اپنی لائن اپ کو تازہ دم کررہی ہے۔ دونوں گھڑیاں ریئلمی بڈز ایئر پرو ماسٹر ایڈیشن کے ساتھ بھارت میں ریلیز کی گئیں ہیں۔

ریئلمی واچ ایس پرو:
پچھلی اسمارٹ واچز کی طرح ہی، واچ ایس پرو میں بھی ایک سرکلر ڈائل ہے جس میں 454 × 454 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 1.39 انچ کا آلویز آن AMOLED ڈسپلے ہے۔ کیس پریمیم اسٹین لیس اسٹیل سے بنا ہوا ہے اور اس کا ڈسپلے گوریلا گلاس کے ذریعہ محفوظ ہے۔ پٹے میں ربڑ کے ساتھ ساتھ ویگن چمڑے کے اختیارات بھی آئے ہیں۔

ڈسپلے میں خودکار برائٹنیس کی 5 مختلف لیولز اور 100 سے زیادہ گھڑی کی شکلوں کی حمایت حاصل ہے۔ آپ پس منظر میں استعمال کرنے کے لئے اپنے فون کے ذریعے اپنی مرضی کی تصویر بھی اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

گھڑی دل کی شرح کے سینسر، بلڈ آکسیجن مانیٹر اور نیویگیشن کے لئے ایک اعلی پریسیشن جی پی ایس کے ساتھ لیس ہے۔ 15 سے زیادہ اسپورٹس موڈز اور اضافی خصوصیات کے ساتھ ایک نیا سوئمنگ موڈ ہے۔ اسمارٹ نوٹیفیکیشن، آنے والی کال الرٹس، کیمرا، اور میوزک کنٹرولز جیسی معمول کی اسمارٹ واچ خصوصیات بھی موجود ہیں۔

اس میں 5 اے ٹی ایم تک پانی سے مزاحمت کرنے کی صلاحیت ہے اور بیٹری کی زندگی 2 ہفتوں تک ہے۔ ریئلمی واچ ایس پرو اگلے ہفتے سے 135 ڈالرز میں فروخت ہوگی۔ اگلے سال کے اوائل میں انٹرنیشنل ریلیز متوقع ہے۔

ریئلمی واچ ایس ماسٹر ایڈیشن:
ریئلمی واچ ایس ماسٹر ایڈیشن میں واچ ایس کی طرح کی ہی خصوصیات موجود ہیں لیکن یہ ایک خاص ورژن ہے جو کورین آرٹسٹ گرافلیکس نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس میں پٹے، گھڑی کے چہرے اور ریٹیل باکس مماثل اسٹیکرز کے ساتھ رنگین اور کارٹونی جمالیات کے حامل ہیں۔ باقی ریلمی گھڑیوں کی طرح، اس میں بھی آپ سلیکون کے پٹوں کو ویگن چمڑے والے پٹوں سے تبدیل کرسکتے ہیں۔

ریئلمی واچ ایس ماسٹر ایڈیشن فروخت کے لئے صرف 80 ڈالرز میں دستیاب ہوگی۔ ریلیز کی صحیح تاریخ کا تعین ابھی باقی ہے۔

ریئلمی بڈز ایئر پرو ماسٹر ایڈیشن:
ریئلمی بڈز ایئر پرو ماسٹر ایڈیشن اسی فنکار، جوس لیوی نے ڈیزائن کیا ہے جس نے بڈز کیو کو ڈیزائن کیا تھا۔ ان دونوں ایئر بڈز کی خصوصیات میں بہت مماثلت ہے، لیکن اول الذکر ایک مکمل آئینے کی شکل اور ایک نیا رنگ کے آپشن کے ساتھ آئے ہیں جسے نیو ویو سلور کہتے ہیں۔ اس میں اب ایئربڈز کے لئے کالے ربڑ کے بڈز بھی شامل ہیں۔

ریئلمی بڈز ایئر پرو ماسٹر ایڈیشن کی قیمت 67 ڈالرز ہوگی اور اگلے سال 8 جنوری سے فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading