منگل کے روز، جاپانی سفیر نے بتایا کہ 500 سے زائد ٹیک کمپنیوں نے پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے کے لئے تیاری کرلی ہے۔
وزیر اوورسیز اور ایچ آر ڈولپمنٹ کے وزیر زلفی بخاری سے ملاقات میں، جاپانی سفیر نے کہا، کہ کوویڈ-19 کے دوران جاپان ٹیک انڈسٹری کو باصلاحیت افرادی قوت کی کمی کا سامنہ ہے۔ انہوں نے پاکستان سے آئی ٹی انجینئرز، ویب ڈویلپرز اور آئی ٹی سے متعلق دیگر ہنرمند افراد کو بھرتی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔
اس اجلاس میں پاکستان اور جاپان کے آئی ٹی کے مختلف عہدیدار شامل تھے جس کے بعد وزارت خارجہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان سافٹ ویئر ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔ ایسوسی ایشن نے وضاحت کی کہ پاکستانی آئی ٹی ٹیلنٹ کی تلاش میں پاک جاپان ہنر مند افرادی قوت کے معاہدے کے بعد 100 سے زیادہ جاپانی ٹیک کمپنیوں نے سفارت خانے سے رابطہ کیا۔ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جہاں سے جاپان ہنرمند افراد کو بھرتی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
سفیر نے کہا کہ اوینٹن (Aventon) آئی ٹی کمپنی نے پہلے ہی 20 پاکستانی آئی ٹی انجینئروں کو بھرتی کیا ہے اور وہ مزید بھرتی کرنے کے خواہاں ہیں اور متعدد کاروباروں نے بھی اسی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان اور جاپان کے مابین اسٹریٹجک اتحاد میں مستقبل میں ہونے والی بہتری کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سفیر نے کہا، “یہ ایک بہت وسیع میدان ہے اور جاپان میں آئی ٹی انجینئروں اور مصنوعات کی ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔”