ونڈوز ڈویلپرز سرفیس ڈائل کو ڈیبگنگ (debugging) ٹول کے طور پہ استعمال کر سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ نے گزشتہ ماہ کے ایونٹ کے دوران غیر متوقع طور پہ اس وقت سرفیس ڈائل لانچ کیا جب ہم سب ایک نئے ماؤس، کی بورڈ اور ایک آل ان ون ڈیوائس کی امید کر رہے تھے۔ یہ نئی قسم کا بیرونی ڈیوائس کسی  سائنس فکشن ناول سے باہر آنے والے ایک کانسیپٹ کی طرح لگتا ہے جس کے ذریعے ہم صرف چند آسان اشاروں کے ساتھ ان گنت طریقوں سے اپنے سرفیس ڈیوائسز کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔

اس ڈیوائس کے استعمال کی فہرست میں کچھ نیا شامل کرنے کی کوشش میں، ایک ونڈوز پلیٹ فارم ڈیویلپر نے سرفیس ڈائل API کا استعمال کرتے ہوئے ایک پروگرام لکھا ہے جس سے ڈیویلپرز سرفیس ڈائل کو ایک ڈیبگنگ (debugging) ٹول میں تبدیل کرنے کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کا انٹرفیس واقعی بہت آسان ہے، اور آپ نیچے ویڈیو میں اس کا استعمال دیکھ سکتے ہیں۔ ڈیویلپرز اپنے کوڈ میں ڈائل کو گھڑی کی سمت میں گھمانے کی صورت میں اسٹیپ اوور (Step-Over) اور گھڑی کی مخالف سمت میں گھمانے کی صورت میں اسٹیپ انٹو (Step-Into) کر سکتے ہیں۔

یہ پروگرام ڈیجیٹل فوٹ پرنٹ بلاگ کے ایک ونڈوز پلیٹ فارم ڈیویلپر نیکو طرف سے لکھا گیا ہے۔ نیکو نے اپنے بلاگ پوسٹ میں قدم بہ قدم اس طریقہ کار کے بارے میں بتایا ہے کہ کس طرح ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے اور جو خواہشمند ڈویلپرز ڈائل کا استعمال کرتے ہوئے دلچسپ پراجیکٹس بنانا چاہتے ہیں وہ کس طرح ڈائل کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔ اگر آپ یہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک سرفیس ڈائل (یقینی طور پر)، وژول اسٹوڈیو 2015، اور ونڈوز 10 اینیورسری اپ ڈیٹ (یا اس کے بعد کے حال ہی کے کسی بھی اپ ڈیٹ) کی ضرورت ہو گی۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading