ون پلس کے فولڈنگ فون کی پہلی جھلکیاں [تصاویر]

ون پلس کا انتہائی متوقع فولڈ ایبل فون جلد [اگست میں] لانچ ہونے کی توقع ہے، اور اب ہمیں @ آن لیکس کی وساتط سے کمپیوٹر ایڈیڈ ڈیزائن (CAD) رینڈرز کے ابتدائی سیٹ تک بھی رسائی حاصل ہو گئی ہے۔

پچھلی قیاس آرائیوں کے برعکس کہ ون پلس وی فولڈ (OnePlus V Fold) صرف ایک ری برانڈڈ اوپو فائنڈ این 2 (Oppo Find N2) ہو گا، اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ ڈیوائس ایک بڑے فارم فیکٹر کا حامل ہو گا، جو سام سنگ گیلیکسی زیڈ فولڈ 4 اور ویوو ایکس فولڈ 2 سے مشابہ ہے۔

اس کے ڈیزائن کے بارے میں بات کی جائے تو ون پلس وی فولڈ کی سائیڈز دھات کی بنی ہوں گی، اس کے ساتھ ساتھ ایک لمبی کور اسکرین جس میں پنچ ہول ہوگا۔ ڈیوائس کا پچھلا حصہ چمڑے کی طرح کی ساخت کا دکھتا ہے، جس میں ایک کیمرا ماڈیول کے دائرے میں تین اسینسرز کے ساتھ ساتھ Hasselblad برانڈنگ بھی نمایاں ہے۔

افواہوں کے مطابق، فون میں 50 میگا پکسل مین کیمرہ (IMX 890)، ایک نامعلوم الٹرا وائیڈ ماڈیول، اور ایک پیرسکوپ لینس کی توقع ہے۔ ون پلس وی فولڈ کے کور ڈسپلے میں 32 میگا پکسل کا سامنے والا کیمرہ (OV32C) ہوگا۔

اگرچہ نئے رینڈرز میں مرکزی اسکرین کے صحیح طول و عرض کا ذکر نہیں کیا گیا ہے، افواہوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک LTPO AMOLED اسکرین ہو گی جس کی ریزولوشن ممکنہ طور پر 1900 x 2100 پکسلز کی رینج کے اندر ہو گی، اس کے ساتھ ایک ہموار 120 ہرٹز ریفریش ریٹ بھی شامل ہے۔ ڈیوائس میں ایک فنگر پرنٹ اسکینر شامل کیا جائے گا جو دائیں طرف کے پاور بٹن میں شامل ہوگا، اس کے ساتھ تین اسپیکر ہوں گے- ایک USB-C پورٹ سے ملحق نچلے حصے میں واقع ہوگا، اور مزید دو اوپر کی طرف ہوں گے۔

توقع ہے کہ ون پلس وی فولڈ اسنیپ ڈریگن 8 پلس کی دوسری نسل کے چپ سیٹ اور 4,800 ایم اے ایچ  کی بیٹری کے ساتھ ڈیبیو کرے گا، جو 100 واث تک وائرڈ چارجنگ کو سپورٹ کرنے کے قابل ہو گی۔

ون پلس نے پہلے ہی تصدیق کر دی ہے کہ فولڈ ایبل فونز کے لیے ایک لانچ ایونٹ جلد آرہا ہے، اس لیے اس کی باضابطہ تاریخ ملنے کی جلد ہی توقع کی جا سکتی ہے۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading