پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹارز فری فائر کے ساتھ ایکشن ہیرو کے طور پر ڈیبیو کر رہے ہیں۔

فری فائر پاکستان نے ایک لائیو ایکشن میوزک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں کرکٹ کے سپر اسٹارز بابر اعظم، شاداب خان، شاہین آفریدی اور شعیب ملک کو سپر ہیروز کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ رنر اپ کے یہ کھلاڑی میدان کے اندر اور باہر اپنی بہادری کے لیے سرخیوں میں رہے ہیں اور اس ایکشن سے بھرپور فلم میں انھیں سپر ہیروز کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

پاکستان کے پسندیدہ کرکٹ کھلاڑی پہلی بار ایک لائیو ایکشن فلم میں نظر آئے ہیں، کیونکہ وہ ہر ایک دنیا کے سب سے مشہور بیٹل رائل گیم میں اپنے اپنے کرکٹ بنڈل پیش کرتے ہیں۔ صارفین کو اپنے کرکٹ کے ہیروز کو سپر ہیروز کے طور پر دیکھنے اور ان کے گیم بنڈل استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

بابر اعظم نے اس اشتراک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "فری فائر کی نمائندگی کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے، وہ برانڈ جو پاکستان میں ای اسپورٹس میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔ اس موثر تعاون کے ذریعے ہم اپنے مداحوں کے لیے کچھ منفرد لا رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ اسے پسند کریں گے۔”

"فری فائر ایمبیسیڈرز کے معروف گروپ میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے، پاکستان میں ای سپورٹس کی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔ ان کی ویڈیو میں خود کو ایک سپر ہیرو کے طور پر دیکھ کر بہت پرجوش ہوں”، شاداب خان نے تبصرہ کیا۔

شاہین آفریدی نے اس اشتراک پر تبصرہ کیا: "مجھے فری فائر کے ساتھ تعاون کرنے میں بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے کیونکہ یہ پاکستان میں ای اسپورٹس کو فروغ دے رہے ہیں۔ میں ٹیم ہاٹ شاٹ کے لیے ورلڈ سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہوں گا، شاباش لڑکوں، ٹرافی گھر لے آؤ!”

شعیب ملک نے کہا کہ "میں واقعی میں فری فائر کے ساتھ کام کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور ہمارے اس دلچسپ تعاون کے ذریعے پاکستان میں ای اسپورٹس کو مقبول ترین چیز بنانے میں برانڈ کی مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا منتظر ہوں۔ پلے ان کے لیے ٹیم ہاٹ شاٹ کے لیے نیک خواہشات!”

فری فائر پاکستان لیگ 4 کی فاتح ٹیم "ہاٹ شاٹس” 24 نومبر کو بنکاک میں ہونے والی فری فائر ورلڈ سیریز 2022 میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی جہاں وہ پاکستانی 45 کروڑ مالیت کے انعامی پول کے لیے مقابلہ کریں گے!

ریلیز کردہ میوزک ویڈیو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں!

میڈیا معلومات کے لیے، براہ کرم رابطہ کریں:
فلک گوندل – gondalf@garena.com

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading