پب جی موبائل پاکستان چیلنج 2020 میں حصہ لینے اور 1 کروڑ روپے کا انعام جیتنے کا مکمل طریقہ جانئیے۔

مقامی ای سپورٹس کو فروغ دینے کے لئے پب جی موبائل پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے خصوصی ٹورنامنٹ لے کر آرہا ہے۔ پب جی موبائل پاکستان چیلنج 2020، فاتح ٹیم کے لئے ایک کروڑ روپے کے بڑے انعامی پول کے ساتھ رواں ماہ میں شروع ہو گا۔

آپ پب جی موبائل کی پاکستان کی ویب سائٹ پر ٹورنامنٹ کے لئے اندراج کرواسکتے ہیں جہاں آپ کے اور آپ کی ٹیم کے بارے میں تفصیلات پوچھیں جائیں گی۔ یاد رہے کہ اندراج کے لئے آخری تاریخ 15 نومبر 2020 ہے، جو آئندہ اتوار ہے۔ ایک بار رجسٹر ہوجانے کے بعد، آپ کو ٹورنامنٹ کے میچوں کی ساری تفصیلات دکھائی جائیں گی۔

ٹورنامنٹ کے مراحل اور اہم تاریخیں:
سب سے پہلے، تمام رجسٹرڈ ٹیموں کو کھیل کے کوالیفائر مرحلے سے گزرنا ہوگا جہاں انہیں 15 کلاسک میچز مکمل کرنا ہوں گے۔ ان میں سے، آپ کے 10 بہترین گیمز کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کے اسکور کی بنیاد پر 265 ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ کوالیفائیرز مرحلہ 16 نومبر سے شروع ہوگا اور 22 نومبر تک جاری رہے گا۔

اس کے بعد یہ ٹیمیں آن لائن پلے آف مرحلے میں داخل ہوں گی جو 2-6 دسمبر کے درمیان ہوگا۔ ٹیموں کو 16 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا جو راؤنڈ 1 میں 16 میچوں میں مقابلہ کرے گی۔ ہر گروپ کی کل 7 ٹیمیں (کل 112 ٹیمیں) راؤنڈ 2 کے لئے منتخب ہوں گی، جس کے بعد ٹورنامنٹ میں ایک نیا موڑ آئے گا۔

راؤنڈ 1 سے تعلق رکھنے والی 112 کوالیفائنگ ٹیموں کے علاوہ، راؤنڈ 2 میں راؤنڈ 1 سے 10 اضافی ٹیمیں بھی لائے گا جن کے سب سے زیادہ کِلز ہوں گے۔ لیکن یہاں اصل موڑ یہ ہوگا کہ 6 پیشہ ور ٹیموں کو بھی مقابلے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔

سیمی فائنلز اور گرینڈ فائنلز:
سیمی فائنل میں ان 128 ٹیموں میں سے صرف 64 ٹیمیں داخل ہو سکیں گی۔ سیمی فائنل میں ایک بار پھر ٹیمیں کل 4 گروپس میں تقسیم ہونگی جن کے درمیان کل 20 میچ ہوں گے۔

ان گروپوں میں سے صرف 16 ٹاپ ٹیمیں گرینڈ فائنل میں جگہ بنائیں گی، جن میں سے ایک فاتح ٹیم گرانڈ پرائز کے ساتھ ساتھ ٹرافی کی بھی حقدار بنے گی۔

آپ نیچے دی گئی ویڈیو میں مزید تفصیلات دیکھ سکتے ہیں:

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading