ونڈوز فون اور ویب کے لئے واٹس ایپ کا اپ ڈیٹ جاری کر دیا گیا (تبدیلیوں کی فہرست کے ساتھ)۔

واٹس ایپ نے ونڈوز اور ونڈوز فون کے لئے اپنی ایپس کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ ونڈوز فون ایپ کو معمول کے بگز فکسز اور مختلف بہتریوں کے ساتھ ورژن 2.17.70.0 پر اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

جاپانی کمپنی نوآنس (NuAns) ایک نیا فون لانچ کر رہی ہے جو بقول ان کے "صفر سے دوبارہ ڈیزائن” کیا گیا ہے۔

جاپانی کمپنی نوآنس (NuAns) نے 20 فروری کو پریس کے نمائندوں کو شہر شیبویا-کو میں ایک تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے جہاں ڈیوائس کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

واٹس ایپ نے اپنی ونڈوز فون ایپ کے ہوم پیج کو ری ڈیزائن کر دیا، تصاویر بھیجنے کی حد بھی بڑھا دی۔

واٹس ایپ نے اپنی ونڈوز فون 8.1 اور ونڈوز 10 موبائل اپلی کیشن کو ورژن 2.17.52 پر اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

ونڈوز 10 موبائل میں نئی نائٹ لائٹ کی خصوصیت اور کنٹینیوئم میں بہتریاں ‘صحیح وقت پر’ لائی جائیں گی۔

مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کے آنے والے کریئیٹرز اپ ڈیٹ کے ساتھ ونڈوز 10 پی سیز کے لیے ایک نئی نئی نائٹ کی خصوصیت کا اضافہ کر رہا ہے۔ نائٹ لائٹ کی خصوصیت آپ کے مانیٹر سے نکلنے والی نیلے رنگ کی روشنی کی مقدار کو کم کر کے آپ کو ایک بہتر نیند کے ساتھ سونے میں مدد کرے گی۔

واٹس ایپ بیٹا GIF کی تلاش کے پینل اور بہت سی دیگر پوشیدہ خصوصیات کے ساتھ اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔

واٹس ایپ نے ونڈوز فون پر واٹس ایپ بیٹا ایپ کے لئے ایک نیا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے جو اسے ورژن 2.17.32 پر لے گیا ہے۔

وہارٹن بروکس نے پہلی بار اپنے ونڈوز 10 موبائل ہینڈ سیٹ کی ایک جھلک دکھلا دی۔

میں پتہ چلا تھا کہ امریکی کمپنی وہارٹن بروکس اب بھی اپنے ونڈوز 10 کے پرستاروں کے لئے پرستاروں کی طرف سے ڈیزائن کردہ ایک موبائل ہینڈ سیٹ پہ مکمل تندہی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

سال 2016 میں مائیکروسافٹ کی ایک زبردست کمپنی بننے کی طرف بہترین پیش رفتوں کی چند جھلکیاں۔

سال 2016 مائیکروسافٹ کے لئے ٹیکنالوجی کی دنیا میں طوفان برپا کر دینے والے حیرت انگیز اعلانات کے ساتھ ایک زبردست سال تھا۔ بہت سے لوگوں نے مائیکروسافٹ کو نئے ایپل کا نام بھی دیا جو بذات خود ایک تعریف ہے۔ سال 2017 میں داخل ہونے کے بعد وقت آ گیا ہے کہ ہم 2016 میں مائیکروسافٹ کے چند تاریخی لمحات پر ایک نظر ڈالیں۔

مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا "حتمی (ultimate) موبائل ڈیوائس” تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے کئی ایگزیکٹوز نے حال ہی میں ڈیوائسز کی نئی قسم کی تعمیر کی بات کی ہے۔ جن میں مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا بھی شامل ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں، نڈیلا نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ مائیکروسافٹ نے "موبائل بوم" کا دور کھو دیا ہے۔

ایچ پی نے نئے ویڈیو پروموز میں دکھایا کہ ایلیٹ X3 کس طرح بزنس اوریئنٹڈ صارفین کے لئے کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔

ایچ پی ایلیٹ X3 ایچ پی کی طرف سے ایک جدید ونڈوز 10 فلیگ شپ موبائل ہے جو ان بزنس اوریئنٹڈ صارفین اور ونڈوز فون کے پرستاروں کے استعمال کے لئے ایک طاقتور ڈیوائس ہے جو ونڈوز 10 موبائل پر چلنے والا ایک ان لاکڈ (unlocked) ڈیوائس چاہتے ہیں۔

بالآخر الکاٹیل نے ورچوئل رئیلٹی کے لئے تیار ونڈوز 10 فون کے حامل آئڈل4S کی رونمائی کر دی۔

سال کے آغاز سے ہی الکاٹیل کی طرف سے ایک نئے فلیگ شپ کلاس ونڈوز 10 موبائل ڈیوائس کے لانچ کیئے جانے کی افواہیں گردش میں تھی۔ آج، مائیکروسافٹ نے باضابطہ طور پر الکاٹیل کے نئے ' آئڈل4S ونڈوز 10 موبائل ' کا اعلان کر دیا ہے، جسے کمپنی 'ورچوئل رئیلٹی کے ساتھ فعال' کے طور پر بیان کرتی ہے۔

الکاٹیل آئیڈل 4S ونڈوز 10 موبائل 10 نومبر کو ریلیز ہو رہا ہے – مکمل خصوصیات بشمول اس کے ساتھ آنے والی وی آر (ورچوئل ریئیلٹی) ایپس کا انکشاف ہو گیا۔

الکاٹیل آئیڈل 4S ونڈوز 10 موبائل کی 10 نومبر کو ٹی موبائل (امریکہ) پر ریلیز ہونے کی خبر کے ساتھ اس کے بارے میں مزید معلومات بھی لیک ہوئی ہیں۔ فون کی لئے ریلیز کی تاریخ اور قیمت کے علاوہ اب ہم اس کی مکمل خصوصیات اور اس میں پہلے سے نصب شدہ وی آر (ورچوئل ریئیلٹی) ایپس بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

اب آپ مائیکروسافٹ کی آنے والی موبائل فون کیمرے کی ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے 3D اشیاء بنا سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ نے آج نیویارک میں اپنی پریس تقریب میں ونڈوز 10 کریئیٹرز (Creators) اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ ایک پینٹ 3D کے ساتھ آئے گا آپ کو 3D مواد تخلیق کرنے کے لئے ایک بالکل نیئی ایپلی کیشن ہے۔

ٹی موبائل کے الکاٹیل آئیڈل پرو 4S کی تربیتی گائیڈ لیک ہو گئی۔

امریکہ کے ٹی موبائل کی الکاٹیل آئیڈل پرو 4S کی تربیتی گائیڈ کے لیک ہونے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس ڈیوائس کی مارکیٹ میں آمد بہت جلد متوقع ہے، جو اتفاقیہ طور پہ اس بات کی بھی تصدیق کرتی ہے کہ اس ونڈوز 10 فون کو VR ہیڈسیٹ کے ساتھ بنڈل کیا جائے گا۔

مائیکروسافٹ نے ونڈوز سٹور سے پرانی ایپلی کیشنز کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔

مائیکروسافٹ اپنے ونڈوز سٹور کی صفائی کے اقدامات کر رہا ہے اور اس میں سے سب سے پہلے ترک ہو جانے والی لاوارث اور پھر ناقص معیار کی ایپلی کیشنز کو نکال رہا ہے۔