مائیکروسافٹ نے اپنے ایجوکیشن ایونٹ میں صارفین کے لئے ونڈوز 10 کے ایک نئے ورژن کا اعلان کیا۔ اپنے کریئیٹرز اپ ڈیٹ کی طرح مائیکروسافٹ نے صرف سافٹ ویئر کا ہی اعلان نہیں کیا بلکہ اس کی پشت پناہی کے لئے ایک شاندار ہارڈ ویئر بھی متعارف کروایا ہے۔
Tag: Surface Pro
سال 2016 میں مائیکروسافٹ کی ایک زبردست کمپنی بننے کی طرف بہترین پیش رفتوں کی چند جھلکیاں۔
سال 2016 مائیکروسافٹ کے لئے ٹیکنالوجی کی دنیا میں طوفان برپا کر دینے والے حیرت انگیز اعلانات کے ساتھ ایک زبردست سال تھا۔ بہت سے لوگوں نے مائیکروسافٹ کو نئے ایپل کا نام بھی دیا جو بذات خود ایک تعریف ہے۔ سال 2017 میں داخل ہونے کے بعد وقت آ گیا ہے کہ ہم 2016 میں مائیکروسافٹ کے چند تاریخی لمحات پر ایک نظر ڈالیں۔
مائیکروسافٹ نے اپنے اکتوبر ایونٹ کا اعلان کر دیا، ممکنہ طور پہ نیا سرفیس آل ان ون ڈیوائیس متعارف کرائے گا۔
مائیکروسافٹ نے اپنے آنے والے کی تاریخ اور وقت کا اعلان کر دیا ہے. کمپنی نے آج 26 اکتوبر کو نیو یارک شہر میں ہونے والے ایونٹ کے دعوت نامے بھیج دیئے ہیں، جہاں کمپنی کے کچھ نئے سرفیس ہارڈ ویئر متعارف کرانے کے علاوہ آئندہ آنے والے ونڈوز 10 اپ ڈیٹس اور کچھ ایکس باکس سے متعلق اعلانات کی توقع ہے۔
FCC کی تصاویر نے مائیکروسافٹ سرفیس کی بورڈ کی تصدیق کر دی۔
گذشتہ دنوں مائیکروسافٹ سرفیس کے بلوٹوتھ کی بورڈ کی ایک تصویر لیک ہوئی تھی، اور اب FCC کے ذریعے یہ کی بورڈ باضابطہ آفیشل کر دیا گیا ہے۔ FCC کی فائلنگ نے اس کی بورڈ کی ظاہری شکل کی تصدیق کر دی ہے جس کی اس ماہ کے آخر میں ایک ماڈیولر
مائیکروسافٹ سرفیس کا اشتھار چیک کریں اور تالیاں بجائیں۔
مائیکروسافٹ سرفیس NFLکی آفیشل ٹیبلٹ ہے اور NFL کے کوچز اور کھلاڑی اسے سائڈلائنز، لاکر رومز، پریکٹس کی جگہوں پہ حتی کہ کھیل کے بعد گھر میں بھی استعمال کر رہے ہیں۔ حال ہی میں، مائیکروسافٹ نے ایک نیا اشتھار جاری کیا ہے جس میں ڈریو بریس، کلے میتھیوز III، ٹوڈ گرلے اور دیگر NFL کے اسٹارز کو سرفیس ٹیبلٹ کا اعلی سطح پر استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے باوجود مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ سرفیس ٹیبلٹ کو پرستاروں کے لئے بنایا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ کے نئے ویڈیو سے ظاہر ھوتا ہے کہ طالب علم ونڈوز 10 کے نئے فیچر ڈیجیٹل انکنگ کے استعمال کو پسند کر رہے ہیں۔
آج کے دور کے بہت سے طالب علم یہ محسوس کر تے ہیں کہ کاغذ اور قلم کا دور آیا اور چلا گیا، اور وہ صحیح بھی ہو سکتے ہیں. لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ٹیبلٹس، اور دیگر آلات کے غلبے نے سارے نہیں تو بہت سے کلاس روم کے ماحول میں لکھائی کے استعمال کو تقريبا ختم کر دیا.