کچھ ہی دن پہلے پتا چلا تھا کہ مائیکروسافٹ میک کے لئے وژوئل اسٹوڈیو جاری کرنے جا رہا ہے اور اب اپنے ڈویلپرز کے لئے منعقدہ کنیکٹ ایونٹ میں آج مائیکروسافٹ نے باضابطہ میک کے لئے وژوئل اسٹوڈیو کا اعلان کر دیا ہے۔
ونڈوز 10 جلد ہی تھرڈ پارٹی کی الارم ایپس کے ذریعے کوائٹ آورز کو توڑنے کی اجازت دے گا۔
کوائٹ آورز (Quiet Hours) ونڈوز 10 کی ایک بہت ہی زبردست خصوصیت ہے جو صارفین کو دن یا رات کی ایک مقررہ مدت کے دوران مختلف ایپس سے آنے والی اطلاعات کو روکنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
اب آپ اکاؤنٹ بنائے بغیر بھی اسکائپ استعمال کرنا شروع کر سکتے ہیں۔
،مائیکروسافٹ نے آج اسکائپ پر ایک نئی خصوصیت کا اعلان کیا ہے جو اسکائپ پہ بات چیت کو پہلے سے بھی زیادہ آسان بنا دے گی جس میں آپ اکاؤنٹ بنائے بغیر یا اسکائپ کلائنٹ ڈاؤن لوڈ کئے بغیر کسی کے بھی ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ نے ونڈوز فون کے لیے اپنی ایپ کا بہت سی نئی خصوصیات کے ساتھ اپ ڈیٹ جاری کر دیا۔
واٹس ایپ نے اپنی ونڈوز فون ایپلی کیشن کے لئے ایک نیا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے جو اسے ورژن 2.16.288 پر لے آیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ نے ان تمام خصوصیات کو موجودہ واٹس ایپ کلائنٹ کے مرکزی دھارے میں شامل کر دیا ہے جنہیں ہم beta ٹیسٹنگ کے مرحلے میں دیکھتے آ رہے ہیں۔
ماضی کی دفن شدہ نوکیا کی مون ریکر ونڈوز اسمارٹ واچ کی ایک عملی ویڈیو۔
حالانکہ مائیکروسافٹ بینڈ (Band) ونڈوز فون کے صارفین کے لئے بنیادی ویئر ایبل (wearable) ڈیوائس ہے، لیکن کسی زمانے میں نوکیا کی طرف سے ایک ویئر ایبل ڈیوائس کی تیاری ہو رہی تھی جس کا خفیہ نام مون ریکر (Moonraker) تھا۔
لیک ہونے والے ڈیل اسٹیک (Stack) کی ایک اور نئی تصویر – اس بار ایک ڈاکنگ اسٹیشن کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
ایون بلاس کے ٹویٹ کے بعد سے ڈیل اسٹیک کو لے کر ونڈوز فون کے پرستاروں میں ایک ہلچل مچی ہوئی ہے جس میں اس موبائل ڈیوائس کا انکشاف کرتے ہوئے اسے ایک سے زیادہ مختلف زاویوں سے دکھایا گیا ہے۔
ونڈوز ڈویلپرز سرفیس ڈائل کو ڈیبگنگ (debugging) ٹول کے طور پہ استعمال کر سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے گزشتہ ماہ کے ایونٹ کے دوران غیر متوقع طور پہ اس وقت سرفیس ڈائل لانچ کیا جب ہم سب ایک نئے ماؤس، کی بورڈ اور ڈیوائس کی امید کر رہے تھے۔
مائیکروسافٹ نے نئی ویڈیوز میں سرفیس ڈائل کی مزید نئی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
مائیکروسافٹ کا سرفیس اسٹوڈیو ابھی تک دستیاب نہیں ہو سکا ہے، لیکن فرم نے سرفیس کو چاہنے والوں کی بھوک کم کرنے کے لئے یو ٹیوب پر ویڈیوز کی ایک بھرمار جاری کی ہے۔
ای وی لیکس کے لیک کردہ ڈیل کے انٹیل بیسڈ ونڈوز 10 موبائل کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔ ڈیوائس کا کوڈ نام "Dell Stack” تھا۔
اس سال کے شروع میں ای وی لیکس کے ایون بلاس نے ونڈوز فون پرستاروں سے وعدہ کیا تھا کہ کچھ ایسا آنے والا ہے جو ان کے ہوش اڑا دے گا، اور ڈیل "Stack” کے انکشاف کے ساتھ شاید ایسا ہو بھی گیا ہے۔
ای وی لیکس کے انکشاف کئے جانے والے انٹیل "ونڈوز فون” کی ڈیل کے ایک منی ٹیبلٹ کے پروٹوٹائپ کے طور پر شناخت ہو گئی جس میں فون کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔
ہمارے بہت سے قارئین کا خواب ہے کہ ایک x86بیسڈ ونڈوز 10 فون ہو جو UWP ایپس کے ساتھ موبائل کے طور پر بھی اور ڈاک ہونے کے بعد ایک مکمل ونڈوز ڈیسک ٹاپ کے تجربے کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکے۔
ای وی لیکس نے ایک انٹیل پاورڈ ونڈوز فون کا انکشاف کر دیا: اگلے ٹویٹ میں کہا کہ "یہ صرف ایک کانسیپٹ سے زیادہ بڑھ کے ہے”۔
ونڈوز RT اور ونڈوز فون کی ناکامی کو دیکھا جائے تو مائیکروسافٹ ARM چپس کو لے کے بہت جدوجہد کرتا آ رہا ہے۔ لیکن اگر انٹیل ہارڈ ویئر کی بات آئے تو وہ اپنی بڑے پیمانے پر x86 ایپلی کیشنز کو لے کے بہت کچھ بہتر کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔
بالآخر الکاٹیل نے ورچوئل رئیلٹی کے لئے تیار ونڈوز 10 فون کے حامل آئڈل4S کی رونمائی کر دی۔
سال کے آغاز سے ہی الکاٹیل کی طرف سے ایک نئے فلیگ شپ کلاس ونڈوز 10 موبائل ڈیوائس کے لانچ کیئے جانے کی افواہیں گردش میں تھی۔ آج، مائیکروسافٹ نے باضابطہ طور پر الکاٹیل کے نئے ‘ آئڈل4S ونڈوز 10 موبائل ‘ کا اعلان کر دیا ہے، جسے کمپنی ‘ورچوئل رئیلٹی کے ساتھ فعال’ کے طور پر بیان کرتی ہے۔
ونڈوز کیمرا ایپ کا نئے UI کے ساتھ اپ ڈیٹ تمام صارفین کے لئے جاری کر دیا گیا۔
چند ہفتے پہلے، ونڈوز انسائڈرز کے فاسٹ رنگ کے صارفین نے کیمرا اپلی کیشن کے لئے ایک نئے UI اور کچھ نئی خصوصیات کے ساتھ ایک اپ ڈیٹ حاصل کیا تھا۔ آج، مائیکروسافٹ یہی اپ ڈیٹ پروڈکشن رنگ (غیر انسائڈرز صارفین) کے لئے ریلیز کر رہا ہے۔
الکاٹیل آئیڈل 4S ونڈوز 10 موبائل 10 نومبر کو ریلیز ہو رہا ہے – مکمل خصوصیات بشمول اس کے ساتھ آنے والی وی آر (ورچوئل ریئیلٹی) ایپس کا انکشاف ہو گیا۔
الکاٹیل آئیڈل 4S ونڈوز 10 موبائل کی 10 نومبر کو ٹی موبائل (امریکہ) پر ریلیز ہونے کی خبر کے ساتھ اس کے بارے میں مزید معلومات بھی لیک ہوئی ہیں۔ فون کی لئے ریلیز کی تاریخ اور قیمت کے علاوہ اب ہم اس کی مکمل خصوصیات اور اس میں پہلے سے نصب شدہ وی آر (ورچوئل ریئیلٹی) ایپس بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے تخلیق کاروں کی کمیونٹی Remix3D.com کا اعلان کر دیا-
مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کریئیٹرز اپ ڈیٹ کا اعلان کر دیا جو آپ کو پینٹ 3D اور Remix3D.com کمیونٹی کا استعمال کرتے ہوئے مکسڈ ریئیلٹی کے ساتھ ساتھ 3D اشیاء کی تخلیق اور ان کو شیئر کرنے کے قابل بنائے گا۔
نئے سرفیس بک i7 کی خصوصیات ملاحظہ کریں۔
مائیکروسافٹ نے اپنے ایونٹ میں نئے سرفیس اسٹوڈیو کے علاوہ ایک نئے سرفیس بک i7 کے ایڈیشن کا اعلان بھی کیا۔ ڈیزائن کے لحاظ سے یہ پرانے سرفیس بک سے بہت زیادہ ملتا ہے۔
شاندار سرفیس اسٹوڈیو کی خصوصیات ملاحظہ کریں۔
مائیکروسافٹ نے اپنے ان ون ڈیوائس سرفیس اسٹوڈیو کا اعلان کر دیا جو آپ کے ایک پرانے اور پھیکے ڈیسک کو ایک اسٹوڈیو میں تبدیل کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔
مائیکروسافٹ نے نیا سرفیس بک i7 متعارف کرا دیا۔
ایک شاندار نئے سرفیس اسٹوڈیو کے ساتھ مائیکروسافٹ نے اپنے ونڈوز 10 ایونٹ میں ایک نیا سرفیس بک بھی، سرفیس بک i7 کے نام سے متعارف کرا دیا جو "اب تک کے سب سے زیادہ طاقتور سرفیس بک” کے طور پر، نیا سرفیس بک انٹیل کے اسکائی لیک پروسیسرز (صریحا i7 کے ساتھ)، ایک نیا GPU اور ڈبل کارکردگی کی طاقت کے ساتھ ہے۔
مائیکروسافٹ نے اپنے آل ان ون ڈیوائس سرفیس اسٹوڈیو کا اعلان کر دیا-
مائیکروسافٹ نے نیویارک شہر میں اپنے ونڈوز 10 ایونٹ میں اپنی مقبول سرفیس لائن آف پراڈکٹ میں ایک اور نئے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ہے – سرفیس اسٹوڈیو۔
مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کریئیٹرز (Creators) اپ ڈیٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس کی کچھ جدید خصوصیات کا ذکر کیا جو 2017 کے اوائل میں آرہا ہے۔
مائیکروسافٹ نے ونڈوز آئندہ 10 آنے والے اپ ڈیٹ کے نام کا انکشاف کر دیا جو "کریئیٹرز (Creators) اپ ڈیٹ” کہلائے گا۔ اپنی ونڈوز 10 تقریب میں سافٹ ویئر جائنٹ نے ونڈوز 10 کے لئے آنے والے کریئیٹرز اپ ڈیٹ کی بڑی اور نئی خصوصیات میں سے کچھ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔