سامسنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ گیلیکسی نوٹ 7 کی پیداوار ختم کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں اس کی فروخت کو مستقل طور پر بند کر رہے ہیں۔
Category: خبریں
خبریں
ونڈوز 10 موبائل یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ایک HP ایلیٹ X3 کی ان باکسنگ (unboxing) کی ویڈیو کے نتیجے میں بڑی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ ونڈوز 10 موبائل اس وقت ایک مقبول موبائل آپریٹنگ سسٹم نہیں ہے، اور نہ ہی مجموعی طور پر ونڈوز فون کچھ زیادہ مقبول ہے، تاہم کسی حد تک غیر معمولی واقعہ میں، ونڈوز 10 موبائل اور خاص طور پہ HP ایلیٹ X3 ، یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کے نتیجے میں کافی توجہ وصول کر رہا ہے۔
ونڈوز 10 کے لیے مائیکروسافٹ اپنی مشہور اپلی کیشن پینٹ ایک نئے ڈیزائن کے ساتھ تیار کر رہا ہے۔ وڈیو ملاحظہ کریں۔
اسی سال مئی کے مہینے میں، ہمیں پتہ چلا تھا کہ مائیکروسافٹ اپنی پینٹ اپلی کیشن کے لئے ایک اہم اپ ڈیٹ پر کام کر رہا ہے۔ جلد آنے والی اس پینٹ ایپ کو UWP اسٹینڈرڈ پر بنایا گیا ہے اور اس میں ٹچ اور پین کے ان پٹ کے لئے بہتری لائی گئی ہے۔
ون ڈرائیو (OneDrive) میں بیک اپ، جی آئی ایف (GIF) سپورٹ، اور کچھ دوسری خصوصیات واٹس ایپ کے ونڈوز فون ورژن میں شامل۔
واٹس ایپ نے اپنی ونڈوز فون کی اپلی کیشن کے لئے ایک نیا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے جس میں کئی نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ یہ اپ ڈیٹ ان میں سے کچھ خصوصیات لے کر آیا ہے جو حال ہی میں واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرائی گئی تھی۔
مائیکروسافٹ نے اپنے اکتوبر ایونٹ کا اعلان کر دیا، ممکنہ طور پہ نیا سرفیس آل ان ون ڈیوائیس متعارف کرائے گا۔
مائیکروسافٹ نے اپنے آنے والے کی تاریخ اور وقت کا اعلان کر دیا ہے. کمپنی نے آج 26 اکتوبر کو نیو یارک شہر میں ہونے والے ایونٹ کے دعوت نامے بھیج دیئے ہیں، جہاں کمپنی کے کچھ نئے سرفیس ہارڈ ویئر متعارف کرانے کے علاوہ آئندہ آنے والے ونڈوز 10 اپ ڈیٹس اور کچھ ایکس باکس سے متعلق اعلانات کی توقع ہے۔
الکاٹیل آئڈول 4S ونڈوز 10 فون کی معلومات لیک، ایک VR ہیڈسیٹ بھی شامل ہے۔
الکاٹیل نے فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس میں آئڈول 4Sکا اعلان کیا تھا، اور یہ جولائی میں امریکہ میں لانچ کیا گیا۔ بدقسمتی سے ونڈوز فون شائقین کے لئے یہ ایک اچھی خبر نہیں تھی کیونکہ یہ موبائل اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پہ چلتا تھا۔ لیکن اب خوشی کی خبر ہے کہ یہ کمپنی اسی ڈیوائس کا ایک ونڈوز 10 موبائل ویرینٹ بھی پیش کرنے جا رہی ہے۔
مائیکروسافٹ نے اپنے لومیا اور فیچر فونز کے لئے B2X کو عالمی سطح پر سروس پارٹنر کے طور پر مقرر کر لیا۔
B2X نے مائیکروسافٹ کی لومیا اور فیچر فونز کے لئے عالمی سطح پر کسٹمر سپورٹ اور رپئیر کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ یہ شراکت داری دنیا بھر میں 130 ممالک میں مائیکروسافٹ کے موبائل ڈیوائسز کے مالکان کے لئے رواں ماہ کے دوران قابل عمل لائی جائے گی۔
FCC کی تصاویر نے مائیکروسافٹ سرفیس کی بورڈ کی تصدیق کر دی۔
گذشتہ دنوں مائیکروسافٹ سرفیس کے بلوٹوتھ کی بورڈ کی ایک تصویر لیک ہوئی تھی، اور اب FCC کے ذریعے یہ کی بورڈ باضابطہ آفیشل کر دیا گیا ہے۔ FCC کی فائلنگ نے اس کی بورڈ کی ظاہری شکل کی تصدیق کر دی ہے جس کی اس ماہ کے آخر میں ایک ماڈیولر
مائیکروسافٹ سرفیس کا اشتھار چیک کریں اور تالیاں بجائیں۔
مائیکروسافٹ سرفیس NFLکی آفیشل ٹیبلٹ ہے اور NFL کے کوچز اور کھلاڑی اسے سائڈلائنز، لاکر رومز، پریکٹس کی جگہوں پہ حتی کہ کھیل کے بعد گھر میں بھی استعمال کر رہے ہیں۔ حال ہی میں، مائیکروسافٹ نے ایک نیا اشتھار جاری کیا ہے جس میں ڈریو بریس، کلے میتھیوز III، ٹوڈ گرلے اور دیگر NFL کے اسٹارز کو سرفیس ٹیبلٹ کا اعلی سطح پر استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے باوجود مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ سرفیس ٹیبلٹ کو پرستاروں کے لئے بنایا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ سرفیس فون کا ایک نیا تصور – 6 انچ کے ڈسپلے اور خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ۔۔
مائیکروسافٹ کے سرفیس فون (Surface Phone) کی افواہیں گزشتہ چند سال سے گردش میں ہیں۔ اسمارٹ فون میدان میں ان کی جدوجہد سے سب اچھی طرح واقف ہیں، اور ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ یہ افواہیں اعلی گریڈ کے ہینڈ سیٹ کی مارکیٹ میں کس طرح سے ایک کاری وار ثابت ہوتی ہیں۔
مائیکروسافٹ ونڈوز 10 انسائڈر پروگرام کی دوسری سالگرہ۔
آج سے دو سال پہلے یکم اکتوبر2014 کو مائیکروسافٹ نے ونڈوز انسائڈر (Windows Insider) پروگرام لانچ کیا – ایک ایسا پروگرام جس کے تحت مائیکروسافٹ نے اپنے کسٹمرز کو اپنی مصنوعات پر رائے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنے کا بھی موقع دیا۔
سابقہ نوکیا اور حالیہ مائیکروسافٹ لومیا برانڈ کو ایک اور جھٹکا۔
گزشتہ کئی دنوں سے، مائیکروسافٹ نے اپنی ایپ لومیا ہائلائٹس (Lumia Highlights) میں ایک نیا مسج دکھانا شروع کر دیا ہے جس کے مطابق اب اس ایپ میں مزید نئے امدادی مضامین شامل نہیں کئے جائیں گے۔
مائیکروسافٹ کے نئے ویڈیو سے ظاہر ھوتا ہے کہ طالب علم ونڈوز 10 کے نئے فیچر ڈیجیٹل انکنگ کے استعمال کو پسند کر رہے ہیں۔
آج کے دور کے بہت سے طالب علم یہ محسوس کر تے ہیں کہ کاغذ اور قلم کا دور آیا اور چلا گیا، اور وہ صحیح بھی ہو سکتے ہیں. لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ٹیبلٹس، اور دیگر آلات کے غلبے نے سارے نہیں تو بہت سے کلاس روم کے ماحول میں لکھائی کے استعمال کو تقريبا ختم کر دیا.