مائیکروسافٹ نے اپنے لومیا اور فیچر فونز کے لئے B2X کو عالمی سطح پر سروس پارٹنر کے طور پر مقرر کر لیا۔

B2X نے مائیکروسافٹ کی لومیا اور فیچر فونز کے لئے عالمی سطح پر کسٹمر سپورٹ اور رپئیر کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ یہ شراکت داری دنیا بھر میں 130 ممالک میں مائیکروسافٹ کے موبائل ڈیوائسز کے مالکان کے لئے رواں ماہ کے دوران قابل عمل لائی جائے گی۔

FCC کی تصاویر نے مائیکروسافٹ سرفیس کی بورڈ کی تصدیق کر دی۔

گذشتہ دنوں مائیکروسافٹ سرفیس کے بلوٹوتھ کی بورڈ کی ایک تصویر لیک ہوئی تھی، اور اب FCC کے ذریعے یہ کی بورڈ باضابطہ آفیشل کر دیا گیا ہے۔ FCC کی فائلنگ نے اس کی بورڈ کی ظاہری شکل کی تصدیق کر دی ہے جس کی اس ماہ کے آخر میں ایک ماڈیولر

مائیکروسافٹ سرفیس کا اشتھار چیک کریں اور تالیاں بجائیں۔

مائیکروسافٹ سرفیس NFLکی آفیشل ٹیبلٹ ہے اور NFL کے کوچز اور کھلاڑی اسے سا‏ئڈلائنز، لاکر رومز، پریکٹس کی جگہوں پہ حتی کہ کھیل کے بعد گھر میں بھی استعمال کر رہے ہیں۔ حال ہی میں، مائیکروسافٹ نے ایک نیا اشتھار جاری کیا ہے جس میں ڈریو بریس، کلے میتھیوز III، ٹوڈ گرلے اور دیگر NFL کے اسٹارز کو سرفیس ٹیبلٹ کا اعلی سطح پر استعمال کرتے ہو‏ئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے باوجود مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ سرفیس ٹیبلٹ کو پرستاروں کے لئے بنایا گیا ہے۔

مائیکروسافٹ سرفیس فون کا ایک نیا تصور – 6 انچ کے ڈسپلے اور خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ۔۔

مائیکروسافٹ کے سرفیس فون (Surface Phone) کی افواہیں گزشتہ چند سال سے گردش میں ہیں۔ اسمارٹ فون میدان میں ان کی جدوجہد سے سب اچھی طرح واقف ہیں، اور ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ یہ افواہیں اعلی گریڈ کے ہینڈ سیٹ کی مارکیٹ میں کس طرح سے ایک کاری وار ثابت ہوتی ہیں۔

مائیکروسافٹ ونڈوز 10 انسائڈر پروگرام کی دوسری سالگرہ۔

آج سے دو سال پہلے یکم اکتوبر2014 کو مائیکروسافٹ نے ونڈوز انسائڈر (Windows Insider) پروگرام لانچ کیا – ایک ایسا پروگرام جس کے تحت مائیکروسافٹ نے اپنے کسٹمرز کو اپنی مصنوعات پر رائے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنے کا بھی موقع دیا۔

سابقہ نوکیا اور حالیہ مائیکروسافٹ لومیا برانڈ کو ایک اور جھٹکا۔

گزشتہ کئی دنوں سے، مائیکروسافٹ نے اپنی ایپ لومیا ہائلائٹس (Lumia Highlights) میں ایک نیا مسج دکھانا شروع کر دیا ہے جس کے مطابق اب اس ایپ میں مزید نئے امدادی مضامین شامل نہیں کئے جائیں گے۔

مائیکروسافٹ کے نئے ویڈیو سے ظاہر ھوتا ہے کہ طالب علم ونڈوز 10 کے نئے فیچر ڈیجیٹل انکنگ کے استعمال کو پسند کر رہے ہیں۔

آج کے دور کے بہت سے طالب علم یہ محسوس کر تے ہیں کہ کاغذ اور قلم کا دور آیا اور چلا گیا، اور وہ صحیح بھی ہو سکتے ہیں. لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ٹیبلٹس، اور دیگر آلات کے غلبے نے سارے نہیں تو بہت سے کلاس روم کے ماحول میں لکھائی کے استعمال کو تقريبا ختم کر دیا.