ٹیکنو نے اپنے پہلے فولڈ ایبل موبائل فون فینٹم وی فولڈ کا اعلان کردیا۔

یہ ہے ٹیکنو کا پہلا فولڈ ایبل فون – فینٹم وی فولڈ (Phantom V Fold)۔

پہلی نظر میں ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ ایک بڑا فولڈنگ فون ہے۔ 299 گرام کے وزن کے ساتھ، یہ تقریباً سب سے بڑا فون ہے۔ یہ کم از کم تین اچھی وجوہات – ڈسپلے، ایک بڑا ڈسپلے، اور بیٹری کے ساتھ اپنے وزنی ہونے کا جواز پیش کر سکتا ہے۔

بند ہونے پر، آپ ٹیکنو فینٹم وی فولڈ کا کور ڈسپلے دیکھیں گے، جو کہ 1080×2550 پکسلز ریزولوشن پر مبنی 6.42 انچ کی باقاعدہ چوڑی LTPO ایمولیڈ اسکرین ہے اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کی حامل ہے۔

فینٹم وی فولڈ کو کھولنے پر آپ کا سامنا ایک بڑی 7.85 انچ 2000×2296 پکسلز ریزولوشن کی فولڈنگ اسکرین سے ہو گا، یہ بھی ایک 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کا LTPO پینل ہے۔ یہ سامسنگ گیلیکسی زیڈ فولڈ 4 کے ڈسپلے سے کافی بڑا ہے، لیکن اتنا بڑا نہیں جتنا شیاؤمی مکس فولڈ 2، آنر میجک وی ایس، یا ویوو ایکس فولڈ پلس کا ہے۔

ٹیکنو فینٹم وی فولڈ کی پشت پر تین کیمرے ہیں – ایک 50 میگا پکسل مرکزی کیمرہ، ایک 50 میگا پکسل 2x زوم کیمرہ اور ایک 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ۔ کور سکرین پر 32 میگا پکسل اور اندرونی سکرین پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرے ہیں۔

پراسیسنگ پاور کے لیے، اوپو فائنڈ این 2 فلپ میں پایا جانے والا میڈیاٹیک ڈائمینسٹی 9000 پلس کا ایک 4 این ایم چپ سیٹ ہے، جو گیلیکسی زیڈ فولڈ 4 میں موجود اسنیپ ڈریگن 8 پلس کی پہلی نسل کے پروایسر سے ملتا ہے۔

ٹیکنو فینٹم وی فولڈ کی ایک اور بڑی خصوصیت اس کی 45 واٹ وائرڈ چارجنگ کی 5،000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے ( جس میں وائرلیس چارجنگ کا آپشن نہیں ہے)۔ ٹیکنو کا کہنا ہے کہ فینٹم وی فولڈ صرف 15 منٹ میں 40 فیصد چارج کر سکتا ہے اور 55 منٹ میں مکمل چارج کیا جا سکتا ہے۔

ٹیکنو فینٹم وی فولڈ 2023 کی دوسری سہ ماہی میں آرہا ہے اور یہ پہلے ہندوستان میں لانچ ہوگا، جس کی شروعات 12/256 جی بی ماڈل کے لیے 89,999 ہندوستانی روپے (1,099 ڈالرز) ، اور 12/512 جی بی ماڈل کے لیے 99,999 ہندوستانی روپے (1,222 ڈالرز) سے ہوگی۔ ٹیکنو 79,999 بھارتی روپے (979 ڈالرز) سے شروع ہونے والی ایک خصوصی ابتدائی پیشکش بھی چلائے گا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: