متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی پولیس نے ملک میں بڑھتے ہوئے مالی گھپلوں کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔ انھوں نے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی شناختی تفصیلات جیسے پن نمبر، تاریخ پیدائش، یا فون نمبرز کی حفاظت کریں، خاص طور پر آن لائن خریداری کے دوران۔
راس الخیمہ پولیس جنرل کمانڈ نے جمعرات کو ایک آگاہی مہم جاری کی۔ انھوں نے رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ وہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈز کے CVV نمبر ظاہر نہ کریں اور PIN اور پاس ورڈ کو بار بار تبدیل کریں۔
لوگوں کو صرف بھروسہ مند اور تصدیق شدہ پلیٹ فارمز سے خریداری کرنی چاہیے اور ان پر اپنی مالی معلومات کو محفوظ کرنے سے گریز کرنا چاہیے، انھوں نے مزید کہا۔
اسی طرح شارجہ پولیس نے بھی منگل کے روز ’بی اویئر‘ (Be Aware) کے نام سے آگاہی مہم چلائی۔ محفوظ رہنے کے لیے، اپنے PIN نمبرز اور ایک وقتی پاس ورڈ (OTP) کو خفیہ رکھنا ضروری ہے۔ PIN نمبر کو باقاعدگی سے تبدیل کرنا بھی ضروری ہے خاص طور پر چھٹیوں سے واپس آنے کے بعد۔
پولیس نے بڑے اور چھوٹے حروف کے ساتھ مضبوط پاس ورڈز، نمبرز کے ساتھ ساتھ خصوصی علامتوں کے استعمال کا مشورہ بھی دیا ہے تاکہ سائبر کرمنلز سے حفاظت کی جا سکے جو خامیوں کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔