دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کے آئی فونز اسمگل کرنے والا مسافر ایئرپورٹ سے گرفتار۔

فون کی اسمگلنگ ان ممالک میں کافی عام ہو گئی ہے جہاں فون پر درآمدی ٹیکس کافی زیادہ ہے۔ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے کیونکہ یہاں اسمارٹ فونز بالخصوص آئی فونز پر زیادہ درآمدی ٹیکس عائد ہوتا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کسٹمز کے اہلکاروں نے پیر کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 20 ملین (دو کروڑ) روپے سے زائد مالیت کے آئی فون قبضے میں لے لیے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ سے دبئی کے راستے کراچی آنے والی پرواز پر آنے والا ایک مسافر آئی فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

کسٹم کے ترجمان سید عرفان علی نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر موجود اہلکاروں نے ایک شخص م۔ا۔خ۔ ولد ع۔ر۔خ کو شام کی شفٹ کے دوران انٹرنیشنل آمد کے لاؤنج میں اس وقت روکا جب مشتبہ شخص امریکہ سے براستہ دبئی EK-602 کی پرواز سے کراچی پہنچا۔

جب اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر اس کے سامان کی جانچ پڑتال کی تو انہیں درجنوں موبائل فون اس میں چالاکی سے چھپائے ہوئے پائے گئے۔ حکام نے 44 آئی فونز، ایک آئی فون 14 پرو میکس، ایک آئی فون 14، ایک آئی فون 14 پلس، اور پانچ آئی فون 14 پرو پکڑے۔ آئی فونز کی کل قیمت کا تخمینہ بغیر ٹیکس کے دو کروڑ تیئیس لاکھ روپے لگایا گیا تھا۔ اگر ہم فونز پر تمام ٹیکسز کو مدنظر رکھیں تو ان کا حساب 6,614,412 روپے ہو گا۔ اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ ابھی تک اس واقعے کے بارے میں مزید کوئی بات نہیں کی گئی۔

تبصرہ کریں

%d