موٹرولا کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا نیا فولڈ ایبل، موٹو ریزر (Moto Razr) 2022، بالآخر عالمی مارکیٹ میں سام سنگ کے گیلکسی زیڈ فلپ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ کلیم شیل فولڈنگ فون تقریباً تین ماہ بعد چین سے باہر ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ فی الحال یہ ابھی یورپ میں آیا ہے لیکن بہت جلد دوسرے خطوں میں بھی دستیاب ہوگا۔
نیا ریزر 2022 پچھلے ماڈل کے مقابلے میں ایک بڑا اپ گریڈ ہے، جس میں گیلکسی زیڈ فلپ کی پریمیم خصوصیات کے مقابلے میں صرف درمیانی درجے کی خصوصیات تھیں۔ اس بار، نیا موٹو فولڈ ایبل اپنے سب سے بڑے حریف کی طرح ایک مکمل فلیگ شپ فون ہے۔

اس کا مرکزی ڈسپلے فولڈ ایبل 6.7 انچ او ایل ای ڈی ہے جس میں پہلے سے زیادہ چھوٹے بیزلز ہیں اور چوڑے نشان کے بجائے ایک چھوٹا پنچ ہول سیلفی کیمرہ ہے۔ یہ 144 ہرٹز پینل ہے جس میں 1080p ریزولوشن، 10 بٹ کلرز، اور ایچ ڈی آر 10+ سپورٹ ہے۔ کھلنے اور بند ہونے والے قبضے کے مکینزم کو بہتر استحکام اور ہمواری کے لیے دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بیرونی اسکرین کا سائز اب بھی تقریباً اسی ریزولوشن (573×800) کے ساتھ 2.7 انچ ہے۔
اس کا سب سے بڑا اپ اس کی اندر پایا جاتا ہے جس میں درمیانے درجے کے اسنیپ ڈریگن 710 SoC کو کوالکوم کی ٹاپ آف دی لائن اسنیپ ڈریگن8+ کی پہلی نسل کی چپ سے تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج کا بھی حامل ہے، جو کہ پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔

اس بار بیک پر ایک مناسب ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جو OIS کے ساتھ 50 میگا پکسل 1/1.55 انچ مین سینسر، اور 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے پر مشتمل ہے۔ ویڈیو ریکارڈنگ 8K پر 30 FPS اور 4K پر 60 FPS تک جاتی ہے۔ سیلفی کیمرا بھی 5 میگا پکسل سے 32 میگا پکسل پر ایک بڑی چھلانگ ہے۔
بیٹری 1000 ایم اے ایچ کے اضافے کے ساتھ اب 3,500 ایم اے ایچ ہے اور فاسٹ چارجنگ دوگنی ہو کر 30 واٹ ہو گئی ہے۔
موٹو ریزر 2022 کی یورپ میں ابتدائی قیمت 1,200 یورو ہے، جو کہ گیلکسی زیڈ فلپ 3 سے تھوڑی زیادہ ہے۔