موٹرولا جلد ہی موبائل کی دنیا میں ایک جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے جا رہا ہے۔ پیرنٹ کمپنی لینووو کے ٹیک ورلڈ 2022 ایونٹ میں، موٹرولا نے ایک مختصر ویڈیو ڈیمو میں ایک رول ایبل موبائل فون دکھایا ہے۔ بٹن کے دبانے سے حرکت سے مطابقت رکھنے والے ایک متحرک وال پیپر کے ساتھ اسکرین بڑی ہو جاتی ہے اور اوپر کی طرف نکل آتی ہے۔

ڈیمو ویڈیو ہمیں صرف ڈیوائس کے سامنے والے حصے کی جھلک دکھائی دی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اسکرین فون کے گرد لپیٹ رہی ہے اور نیچے کے کنارے سے اوپر کی طرف جا رہی ہے۔ اسکرین پر کم از کم بیٹری اور سیلولر اشارے کی شبیہیں بھی موجود ہیں۔ رولنگ ڈسپلے ایک لچکدار OLED پینل ہے۔ کھلنے کے بعد رول ایبل اسکرین کی پیمائش 6.5 انچ کے لگ بھگ ہے جبکہ واپس نیچے آنے پر یہ تقریباً 4 انچ کی ہو جاتی ہے۔
بدقسمتی سے، موٹرولا نے اس وقت اس کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ کبھی مارکیٹ تک پہنچے گا یا نہیں۔ کیونکہ اگر کمپنی اس فون کو لانچ کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو یہ مارکیٹ میں اپنی نوعیت کا پہلا فون ہوگا۔ TCL سمیت بہت سے دوسرے برانڈز پچھلے کچھ سالوں سے لچکدار مصنوعات کے کافی جھلکیاں دے چکے ہیں۔ ایل جی (LG) کا رول ایبل تصور مارکیٹ کے قریب ترین ہوسکتا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ کمپنی اصل میں کیا لانچ کرے گی۔
بہر حال، اگر یہ سب کچھ ٹھیک اور منصوبے کے مطابق ہوا تو ہمیں آنے والے مہینوں میں فون کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس ملیں گے جو ہم آپ تک پہنچاتے رہیں گے۔