ٹیکنو کی فیشن انڈسٹری میں شمولیت! بی ٹی ڈبلیو کے ساتھ اشتراک۔

ٹیکنو موبائل پاکستان فیشن کے انداز میں بی ٹی ڈبلیو (BTW) پاکستان کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے، جو کہ ایک فیشن فارورڈ برانڈ ہے، جو مغربی اور روایتی لباس کے لیے مشہور ہے۔ اور ٹیکنو کیمون 19 پرو کا مونڈرین ماڈل ان دونوں ابھرتی ہوئی برانڈز کے درمیان اس طرز کے اشتراک کے لیے ایک متاثر کن قدم ہے۔ یہ ہینڈ سیٹ اپنے لانچ کے بعد سے ہی ہٹ ہو گیا ہے اور ٹویٹر پر #ColorChangingMobile ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

بی ٹی ڈبلیو (BTW) کے ڈیزائنر حمزہ وینس نے اس فیشن ڈیزائن کے اشتراک کے لیے مونڈرین آرٹ سے متاثر ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں۔ یہ برانڈ مونڈرین آرٹ تھیم پر مبنی پانچ خصوصی ونٹر کلیکشن شرٹس پیش کرے گا۔

تمام ڈیزائنز جلد ہی ڈسپلے پر ہوں گے اور تمام BTW آؤٹ لیٹس پر فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یہ ڈیزائنر شرٹس سچل افضل، ذہیب ملک، لائبہ خان اور مومنہ طارق جیسے مشہور ناموں کے فیشن شوٹ کے ساتھ مقبول ہوں گی۔ یہ تمام فنکار اپنے انداز بیان کے لیے جانے جاتے ہیں۔

کیمون 19 پرو مونڈرین بذات خود انڈسٹری کے سب سے پتلے بیزل اور سلیک ڈیزائن کے ساتھ ایک اسٹائل اسٹیٹمنٹ ہے۔ “سن شائن ڈرائنگ” ٹیکنالوجی کو جمالیاتی ڈیزائن کے ساتھ ملا کر، فون کی پشت سورج کی روشنی کے سامنے آنے پر ایک کثیر رنگ کی چمک پیدا کرتی ہے۔

رنگ بدلنے والے اس ہینڈ سیٹ نے حال ہی میں اپنی کاریگری اور جمالیاتی کشش کے لیے دو عالمی ڈیزائن ایوارڈز – امریکہ کا 2022 MUSE ڈیزائن ایوارڈ، اور اٹلی کا A’ Design ایوارڈ جیتا ہے۔

ٹیکنو موبائل پاکستان کے سی ای او کیلوین زہینگ (Kelvin Zheng) نے کہا، “ہم BTW کے ساتھ اس فیشن اشتراک کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں جو پاکستان میں آرٹ اور اسٹائل کو ایک نئی جہت دے گا۔ کیمون 19 پرو کو اس کے حیرت انگیز ڈیزائن اور انداز کی وجہ سے عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ ہم پر امید ہیں کہ ہمارے صارفین پاکستان میں تمام BTW آؤٹ لیٹس پر دستیاب ڈیزائنر مرچنڈائز کو ضرور پسند کریں گے۔”

بی ٹی ڈبلیو پاکستان کے ڈیزائنر حمزہ وینس نے کہا، “اس اشتراک کے بارے میں سب سے اچھی چیز یہ ہے کہ ہمارے برانڈ کے نظریات بہت سے پوائنٹس پر ہم آہنگ ہوتے ہیں، یا تو یہ جدید ڈیزائن کو سامنے لاتے ہوئے حدود کو آگے بڑھانا ہے یا فیبرک یا ایک کٹ۔ متحرک نوجوان اور فنکاروں کے ساتھ ساتھ ایک ایسے افراد جو اپنے منفرد انداز میں رہنا اور دکھنا پسند کرتے ہیں۔

ٹیکنو کا کیمون 19 پرو مونڈرین فروخت کے لئے دستیاب ہے اور پاکستانی صارفین اس فون کو 51,999 روپے میں آن لائن اور ریٹیل دونوں اسٹورز سے خرید سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: