ویوو نے بہتر پروسیسر اور بیٹری کے ساتھ نئے ایکس فولڈ پلس کی نقاب کشائی کر دی۔

بالآخر انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں کیونکہ ویوو نے ایک نئے فولڈ ایبل فون، ویوو ایکس فولڈ پلس (Vivo X Fold Plus) کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فولڈ ایبل فون بالکل نئے رنگ اور بالکل نئے چپ سیٹ کے ساتھ آیا ہے۔ فون اسنیپ ڈریگن 8 پلس کی پہلی نسل کا حامل ہے، جو کارکردگی میں 10 فیصد اضافے کے ساتھ بیٹری کے استعمال میں 30 فیصد تک کی کمی کا وعدہ کرتا ہے۔ آئیے فون کی اہم خصوصیات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

چپ سیٹ کے علاوہ، فون میں اپنے پیشرو کے مقابلے میں بڑی بیٹری ہے۔ ایکس فولڈ پلس میں 4,730 ایم اے ایچ گنجائش کی بیٹری ہے۔ فون 80 واٹ وائرڈ چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔ نیز، وائرلیس چارجنگ 50 واٹ پر رہتی ہے۔

اپنے پہلے ماڈل کی طرح، ایکس فولڈ پلس میں انتہائی پتلا گلاس (UTG – Ultra Thin Glass) اور 1-120 ہرٹز LTPO پینل کے ساتھ 8 انچ کا فولڈ ایبل ڈسپلے (4:3.55) ہے۔ دوسری اسکرین کا سائز 6.53 انچ ہے۔ دونوں ڈسپلے الٹراسونک فنگر پرنٹ ریڈرز کی خصوصیت رکھتے ہیں۔ قبضہ کئی زاویوں پر کھلا رہ سکتا ہے جو ملٹی میڈیا اور ویڈیو کالز کے لیے کارآمد ہے۔ ویوو نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اسپیکرز کو بہتر بنایا کہ اس سیٹ اپ میں تقریر بلند اور واضح ہو۔

اب بات کرتے ہیں اس کے کیمروں کے بارے میں جس میں 50 میگا پکسل کا مین ماڈیول(1/1.57 انچ GN5 سینسر، 1.0µm، f/1.75 OIS)، 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ (114 ڈگری) اور دو ٹیلی فوٹو ماڈیولز ہیں – ایک 12 میگا پکسل کیمرہ جس میں پورٹریٹ کے لیے 47 ملی میٹر لینس اور ایک 8 میگا پکسل 5x میگنیفیکیشن (اور 60x ڈیجیٹل زوم تک کا) پیریسکوپ اور OIS والا کیمرہ ہے۔

ویوو نے فون کے لیے ایک نیا کلر آپشن بھی متعارف کرایا ہے جو کہ ہاگزیا ریڈ (Huaxia Red) ہے۔ دوسرے دو رنگوں میں سیاہ اور نیلا رنگ شامل ہیں۔

ویوو ایکس فولڈ پلس اس وقت صرف چین میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 29 تاریخ سے فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔ 12 جی بی ریم / 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ بنیادی ماڈل 10،000 چایئنیز ین (تقریبا 1،400 ڈالرز) کی قیمت میں اور 12 جی بی ریم / 512 جی بی ماڈل 11،000 چایئنیز ین کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔

چند خوش قسمت خریدار ایک مفت 50واٹ وائرلیس چارجر یا خصوصی حفاظتی کیس جیت سکتے ہیں اگر وہ نئے فولڈ ایبل کا پری آرڈر کریں۔ یہ صرف 7 اکتوبر تک کی محدود مدت اور مقدار تک کے لئے ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: