ویوو نے ایکس 80 پرو پلس ماڈل کو منسوخ کر دیا، اب ایکس 90 سیریز کے لیے تیار ہو جائیں۔

کچھ ہفتے پہلے، ہمیں معلوم ہوا تھا کہ ویوو (Vivo) اپنے فلیگ شپ ڈیوائس ایکس 80 پرو پلس (X80 Pro+) پر کام کر رہا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ کمپنی اسے ستمبر میں لانچ کرے گی۔ لیکن اب ویوو نے صرف ایکس فولڈ پلس (X Fold+) لانچ کیا ہے اور ایکس 80 پرو پلس ماڈل کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا۔ ویوو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کمپنی نے اس ماڈل کو منسوخ کر دیا ہے اور اس کے بجائے کمپنی اب ویوو ایکس 90 سیریز پر کام کر رہی ہے۔

ویوو نے ستمبر 2021 کے اوائل میں ایکس 70 سیریز کی نقاب کشائی کی، اور پھر اپریل 2022 کے آخر میں ایکس 80 سیریز آئی۔ اور اب ایکس 90 ماڈلز کے آنے کا وقت آگیا ہے۔

بدقسمتی سے، ویوو نے کوئی آفیشل تفصیلات ظاہر نہیں کیں، لیکن لیکسٹر آئس یونیورس نے رپورٹ کیا ہے کہ ویوو ایکس 90 پرو پلس دسمبر میں آرہا ہے۔ یہ ایک انچ کے مین سینسر اور ایک نئے ٹیلی فوٹو سینسر کے ساتھ آئے گا۔ اس کے علاوہ، فون متوقع اسنیپ ڈریگن 8 کی دوسری نسل کے چپ سیٹ، LPDDR5X ریم اور UFS 4.0 اسٹوریج کے ساتھ سام سنگ ای 6 AMOLED ڈسپلے کا استعمال کرے گا۔

دوسری طرف، ایکس 80 پرو پلس کو اسنیپ ڈریگن 8 پلس کی پہلی نسل کے چپ سیٹ پر مشتمل ہونا تھا۔ اس کے علاوہ، کیمرے کے اپ گریڈ کے بارے میں بات کی گئی تھی – ایکس 80 پرو کے 12 میگا پکسل 2x اور 8 میگا پکسل 5x ٹیلی کیمروں کو 50 میگا پکسل ماڈیولز کے جوڑے کے ساتھ تبدیل کرنا تھا۔ اب جبکہ کمپنی ایکس 80 پرو پلس لانچ نہیں کر رہی ہے، تو ہم ایکس 90 سیریز میں ان کیمروں کی توقع کر سکتے ہیں۔

کوالکوم (Qualcomm) نومبر 2022 میں اسنیپ ڈریگن 8 کی دوسری نسل کو لانچ کرنے کے لیے ایک ایونٹ بھی منعقد کر رہا ہے۔ اگر سیریز کو یہ چپ سیٹ استعمال کرنا ہے تو اسے دسمبر میں یا 2023 کی پہلی سہ ماہی میں لانچ کیا جائے گا۔

ویوو کے علاوہ اسمارٹ فون بنانے والی بہت سی دوسری کمپنیاں اس چپ سیٹ کے ساتھ اپنے فلیگ شپ فونز متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ شیاؤمی (Xiaomi) اس سال کے آخر تک اسنیپ ڈریگن 8 کی دوسری نسل کے ساتھ اپنے فون کو لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ کون سی کمپنی اس چپ سیٹ کے ساتھ پہلا فون لا کر مارکیٹ میں سبقت لے جائے گی۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: