اسنیپ چیٹ نے نیا ڈوئل کیمرا فیچر متعارف کروا دیا اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے۔

اگر آپ اسنیپ چیٹ صارف ہیں تو آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ اسنیپ نے ایک نیا ڈوئل کیمرہ فیچر متعارف کرایا ہے۔ اسنیپ چیٹرز ایک ہی وقت میں متعدد نقطہ نظر اور تھیمز کو کیپچر کر سکتے ہیں۔ ڈوئل کیمرہ فیچر میں چار لے آؤٹ ہیں جن میں ورٹیکل، ہاریزانٹل، پکچر ان پکچر اور کٹ آؤٹ شامل ہیں۔ اسنیپ چیٹرز پسندیدہ اسنیپ چیٹ تخلیقی ٹولز بھی شامل کر سکتے ہیں، بشمول موسیقی، اسٹیکرز اور لینسز۔ ڈوئل کیمرا ہماری کمیونٹی کے لیے دلچسپ لمحات کو یادداشت کا حصہ بناتے ہوئے قید کرنے کا ایک تخلیقی طریقہ ہے۔

ڈوئل کیمرہ فیچر دنیا بھر میں آئی او ایس کا استعمال کرنے والے آئی فون ایکس ایس اور ایکس آر کی رینج تک کے اسنیپ چیٹرز کے لیے لانچ کیا گیا۔ تاہم اینڈرائیڈ صارفین کو اگلے چند ماہ تک انتظار کرنا پڑے گا۔ یہ موڈ صارفین کو بیک وقت سامنے اور پیچھے والے کیمروں کے ذریعے مواد کی گرفت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ذیل میں ملاحظہ کریں کہ اسے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے:

  • • اپنا اسنیپ چیٹ کھولیں اور آپ کو کیمرہ ٹول بار میں ایک نیا آئیکن نظر آئے گا۔
  • • ایک سادہ تھپتھپانے سے، آپ اسنیپس اور کہانیاں، یا مزید چمکدار اسپاٹ لائٹ ویڈیوز بنانا شروع کر سکتے ہیں، دوگنا نقطہ نظر کے ساتھ۔
  • • ڈوئل کیمرہ منتخب ہونے کے بعد، صارفین چار ترتیبوں میں سے انتخاب کر سکیں گے: ورٹیکل، ہاریزانٹل، پکچر ان پکچر اور کٹ آؤٹ۔
  • • ورٹیکل موڈ سامنے اور پیچھے کیمرہ شاٹس کو ایک دوسرے کے اوپر رکھتا ہے
  • • ہاریزانٹل شاٹس کو ایک دوسرے کے ساتھ/برابر لگاتا ہے
  • • پکچر ان پکچر سامنے والے کیمرہ شاٹ کو پچھلے کیمرہ شاٹ کے نچلے دائیں کونے میں ایک چھوٹے آئیکن میں رکھتی ہے
  • • کٹ آؤٹ سامنے والے کیمرہ کے سبجیکٹ کو پیچھے والے کیمرے کی تصویر میں گرین اسکرین ایفیکٹس کی طرح رکھتا ہے۔

اسنیپ نے اسپاٹ لائٹ تخلیق کاروں کے لیے ایک انعامی پروگرام کا اشتراک بھی کیا ہے جس میں وہ اہل اسنیپ چیٹرز کو لاکھوں ڈالرز کا انعام دیتا ہے جو ٹاپ اسپاٹ لائٹ اسنیپز تخلیق کرتے ہیں۔ "اسپاٹ لائٹ پر ڈوئل کیمرہ کے ساتھ جو کچھ آپ بناتے ہیں اس کا اشتراک کریں، یا اگر اپنی تخلیقی صلاحیتیوں کے مطابق ایک سنیپ یا اسٹوری بنائیں،” کمپنی نے کہا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: