ٹیکنو نے اپنی حال ہی میں لانچ کی گئی ڈیوائسز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ تازہ ترین کیمون 19 نیو (Camon 19 Neo) اب 40،999 روپے کے بجائے 37،999 روپے میں دستیاب ہوگا۔
ٹیکنو نے کیمون، اسپارک، پاپ، اور پووا ڈیوائسز سمیت متعدد ڈیوائسز کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ جدید ترین کیمون 19 نیو جدید ٹیکنالوجی 32 ایم پی سافٹ لائٹ سیلفی کیمرا، 48 ایم پی برائٹ نائٹ پورٹریٹ اور جیومیٹرک ایج کٹنگ ڈیزائن سے لیس ہے۔ لہذا فون نہ صرف طاقتور بلکہ خوبصورت اور منفرد بھی ہے۔
کیمون 19 نیو مزید طاقتور خصوصیات کا بھی حامل ہے جس میں ہیلیو جی پراسیسر، 6.78 ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے، 6 جی بی میموری، 128 جی بی اسٹوریج اور 18 واٹ فلیش چارجر کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ طاقتور بیٹری کے ساتھ ساتھ کیمرے کی بھی چند نمایاں خصوصیات شامل ہیں۔
فون میں شاندار 2K ویڈیو شوٹنگ کی خصوصیت ہے جس میں صارفین ویڈیو کے ساتھ ساتھ فوٹوگرافی میں بھی بوکیہ اور دیگر ایفیکٹس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ فون ویڈیو گرافی، بلاگنگ، فیشن شوٹس اور دیگر جمالیاتی کیپچرز کے لیے بھی منفرد خصوصیات کے ساتھ آتا ہے۔
سب سے زیادہ مزے کی بات یہ ہے کہ برانڈ نے اپنے حیرت انگیز کیمون 19 نیو کی قیمت میں مزید کمی کی ہے۔ اسٹائلش ڈیزائن والا طاقتور فون فیشن کے بہت سے شائقین کا پسندیدہ بن گیا ہے اور اس کے ہزاروں یونٹس بہت کم وقت میں فروخت ہو چکے ہیں۔ اس لیے مزید انتظار نہ کریں، جلدی کریں اور اپنا نیا کیمون 19 نیو صرف 37،999 روپے میں حاصل کریں۔