سام سنگ نے اپنی گلیکسی واچ میں بلڈ پریشر اور ای سی جی کی خصوصیات کو 31 نئے ممالک تک توسیع دے دی۔

سام سنگ نے سام سنگ ہیلتھ مانیٹر ایپ کو 31 نئے ممالک تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سام سنگ ہیلتھ مانیٹر کی نئی ایپ کے ذریعے، گلیکسی واچ 3 اور گلیکسی واچ ایکٹو 2 کے صارفین بلڈ پریشر اور الیکٹروکارڈیوگرام (ای سی جی) سے باخبر رہنے کی خصوصیات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ذیل میں آپ ان ممالک کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔

آسٹریا، بیلجیم، بلغاریہ، کروشیا، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، آئر لینڈ، اٹلی، لٹویا، لیتھوانیا، نیدرلینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سلوواکیا، سلووینیا، اسپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، چلی، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات۔

سام سنگ الیکٹرانکس میں موبائل کمیونی کیشنز بزنس کے کارپوریٹ ایس وی پی اور ہیلتھ ٹیم کے سربراہ، تائی جونگ جے یانگ نے کہا، “گذشتہ جون میں کوریا میں ابتدائی آغاز کے بعد سے تقریبا 10 لاکھ افراد نے اپنی صحت کی دیکھ بھال کرنے کے لئے سام سنگ ہیلتھ مانیٹر ایپ کا استعمال کیا ہے۔ ہم پوری دنیا میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ جدید صحت کی خدمات پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں، اور تازہ ترین توسیع ہمارے مشن میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔”

سام سنگ ہیلتھ مانیٹر ایپ کا یہ اپ ڈیٹ آہستہ آہستہ گلیکسی واچ 3 اور گلیکسی واچ ایکٹو 2 پر 4 فروری سے آنا شروع ہوگا۔

ماخذ: سام سنگ

تبصرہ کریں

%d