جمعہ کے روز چینی مارکیٹ کے لئے وقف کردہ ایک ایونٹ کے دوران، آنر نے کچھ نئے ڈیوائسز کا اعلان کیا جن میں نیا آنر ویو 40 اسمارٹ فون اور نئے میجک بک 14 اور 15 لیپ ٹاپس شامل ہیں۔ اگرچہ ابھی یہ اعلانات صرف چین کے لئے ہیں، تاہم کمپنی نے عالمی سطح پر بھی یہ خبریں شیئر کیں، اس کا مطلب مستقبل قریب میں کسی وقت یہ ڈیوائسز دوسری مارکیٹس میں بھی آئیں گے۔ یہ اس لئے بھی ہے کہ آنر نے اپنی حکمت عملی کو آگے بڑھانے پر روشنی ڈالی ہے کیونکہ اب یہ کمپنی ہواوے سے الگ ہوچکی ہے۔
آنر نے دنیا بھر میں لوگوں کی خدمت جاری رکھنے کے عزم کی تصدیق کی اور اس نے مائیکروسافٹ، اے ایم ڈی، انٹیل، کوالکوم، میڈیا ٹیک، سام سنگ اور سونی جیسی کمپنیوں کے ساتھ متعدد تصدیق شدہ شراکت داری کو اجاگر کیا۔ اس سے کمپنی کو امریکی حکومت کی طرف سے ہواوے پر عائد پابندیوں سے پاک، ڈیوائسز بنانے کا کام جاری رکھنے کی اجازت ملے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ، اگرچہ گوگل کا ذکر نہیں کیا گیا ہے، لہذا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم ابھی بھی آنر فون پر گوگل کی موبائل سروسز نہیں دیکھ سکیں گے۔
مزید ٹھوس اعلانات کی طرف رجوع کرتے ہوئے، آنر نے ویو 40 اسمارٹ فون متعارف کرایا، جو میڈیا ٹیک کے ڈائمینسٹی 1000+ چپ سیٹ اور 8 جی بی کی ریم سے چلتا ہے۔ بیٹری 4،000 ایم اے ایچ کی ہے اور 66 واٹ سپرچارج کی حمایت کرتی ہے لہذا آپ کو ایک گھنٹہ سے بھی کم وقت میں مکمل چارج ملنا چاہئے، نیز یہ 50 واٹ پر وائرلیس چارج بھی کرسکتی ہے۔

اس میں 6.72 انچ اولیڈ “واٹر فال” ڈسپلے ہے جس کی ریزولوشن 2676 x 1236 ہے، جس میں 10 بٹ کلر سپورٹ اور DCI-P3 کی مکمل کوریج ہے اور اس کے علاوہ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 300 ہرٹز ٹچ رسپانس ریٹ ہے۔ کیمرا سیٹ اپ کی بات کی جائے تو، اس میں مرکزی کیمرہ کے لئے 50 ایم پی RYYB سینسر ہے، اس کے ساتھ 8 ایم پی الٹرا وائیڈ لینس اور 2 ایم پی میکرو لینس بھی ہے۔ سیلفی کیمرا 16 ایم پی کا ہے۔
آنر ویو 40 آج سے چین میں دستیاب ہے اور 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج کے لئے 3،599 یوآن (555.33 ڈالر) یا 256 جی بی ماڈل کے لئے 3،999 یوآن (617.05 ڈالر) کی قیمت میں آئے گی۔
آنر میجک بک 14 اور 15 لیپ ٹاپس کی لائن اپ کو بھی تازہ دم کررہا ہے – انٹیل ٹائیگر لیک پروسیسرز کے ساتھ کور i7-1165G7 اور گرافکس کے لئے نیویڈیا جیوفورس MX450 تک۔ 2400 ایم بی پی ایس تک کی رفتار کے ساتھ وائی فائی 6 کی حمایت کے علاوہ مزید کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔ قیمتوں اور دستیابی کے بارے میں بھی فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا۔
اور اگر آپ چین میں نہیں رہتے ہیں تو، آنر نے یہ بھی اعلان کیا کہ انٹیل پر مبنی میجک بک پرو جس کا انھوں نے سی ای ایس میں اعلان کیا تھا، اب وہ برطانیہ میں پری آرڈر کے لئے دستیاب ہے جس کی شپنگ 4 اور 10 فروری کے درمیان ہوگی۔ اس کی قیمت 949.99 پونڈز ہے اور اس سہ ماہی کے آخر میں یہ دوسری مارکیٹس میں بھی دستیاب ہوگی۔