اسلام آباد ایئرپورٹ پر لاکھوں مالیت کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم کے عملے نے تجارتی سامان کی غیر قانونی نقل و حرکت پر اپنا کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔

اس طرح کی مستقل کوششوں کے نتیجے میں 57 اونچی قیمت والے موبائل فونز، 16 آئی پیڈز، چار ڈرون کیمرے اور اسمارٹ واچز جیسے دیگر الیکٹرانک سامان ضبط کئے گئے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے قریب ہے یہ کہ دو ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اس ماہ کے شروع میں بھی، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اسلام آباد نے اسی طرح کی کارروائی کرتے ہوئے 1،360 اسمارٹ فونز، 14 آئی پیڈز اور چھ پلے اسٹیشنز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: