ایسوس (Asus) کا اگلا روگ (ROG) فون لانچ ہونے سے زیادہ دور نہیں ہے کیونکہ گیمنگ فون کی ٹیزر مہم باضابطہ طور پر شروع ہوچکی ہے اور ڈیوائس کے بارے میں خبریں بھی لیک ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ تازہ ترین لیک میں آنے والے روگ فون کو ایک ہینڈز آن ویڈیو میں دکھایا گیا ہے جس کے پچھلے حصے میں ایک چھوٹا سا ثانوی ڈسپلے نظر آرہا ہے۔
اس چھوٹے ڈسپلے کو مختلف قسم کے نمونوں اور اطلاعات کو ظاہر کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ہینڈز آن ویڈیو میں ثانوی ڈسپلے کو گیمنگ کی اطلاعات اور کالوں کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
ہمیں ویڈیو میں فون کا سامنے والا حصہ بھی نظر آیا، جس میں پہلے کی طرح جیسے ہی سڈول بیزلز دکھائے دے رہے ہیں، لیکن وہ روگ فون 3 سے تھوڑے سے پتلے ہیں۔ جیسا کہ اس کے نام کی بات ہے، توقع کی جارہی ہے کہ فون کو روگ 3 کا جانشین ہونے کے ناطے روگ فون 4 کہا جائے گا۔ لیکن اس کی پشت پر ایک “05” لکھا نظر آتا ہے، جس نے مزید قیاس آرائیاں پیدا کردی ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ اب اس کو روگ فون 5 کہا جائے گا، جس کی وجہ یہ سمجھ میں آتی ہے کہ نمبر 4 کو چینی ثقافت میں برا شگون سمجھا جاتا ہے۔
روگ فون 5 میں 144 ہرٹز AMOLED ڈسپلے، اسنیپ ڈریگن 888 ایس سی اور 65 واٹ سپر فاسٹ چارجنگ کے ساتھ 6،000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔ آنے والے ہفتوں میں مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔