اینڈرائیڈ 12 کو ابھی بھی چند ماہ باقی ہیں لیکن ہم OS کے آئندہ ورژن سے کیا توقعات کر سکتے ہیں اس بارے میں کچھ معلومات حاصل ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
نئی خصوصیات میں سے ایک جو ہم دیکھ سکتے ہیں وہ قریبی وائی فائی پاس ورڈز کو بغیر کسی رکاوٹ کے شیئر کرنا ہے۔ یہ نئی خصوصیت ہماری ایک بہت بڑی مشکل آسان کردے گی۔
فی الحال، اسمارٹ فون صارفین جن کے پاس اینڈرائیڈ 10 یا اس سے آگے کا ورژن انسٹال ہے وہ پیدا کردہ کیو آر کوڈ کا استعمال کرکے وائی فائی پاس ورڈز کا اشتراک کرسکتے ہیں۔ تاہم، مبینہ طور پر اینڈرائیڈ 12 میں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پاس ورڈ کی شیئرنگ نیئر بائی شیئر (Nearby Share) کی خصوصیت میں ضم ہوجائے گی، جس کی مدد سے صارفین اسے بغیر کسی رکاوٹ کے قابل اعتماد ڈیوائسز پر بھیج سکتے ہیں۔
اگرچہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے، لیکن ہمیں لگتا ہے کہ نیئر بائی شیئر کے کام کرنے کے لئے، دونوں ڈیوائسز کو اینڈرائیڈ 12 پر ہونا پڑے گا۔ تاہم، ہم اس بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکبتے کہ گوگل کس پروٹوکول پر عمل کرے گا۔
دوسری خبروں میں، اینڈرائڈ 12 “ہائبرنیشن” کے نام سے ایک فیچر کے ساتھ بھی آئے گا۔ جیسا کہ نام سے پتہ چلتا ہے کہ اس سے استعمال ہونے والے ایپس کے سائز میں کمی آجائے گی۔ یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ اینڈرائیڈ بغیر کسی رکاوٹ کے جگہ کو بچانے کے لئے ان ایپس کو کمپریس کرے گا جو عام استعمال میں نہیں ہیں (معمول کی کیشے کلیئرنگ کے ساتھ)۔ جب ضرورت ہو تو یہ ایپس کمپریسڈ ہوسکتی ہیں۔
آنے والے چند مہینوں میں ہم اینڈرائیڈ 12 کی مزید خصوصیات کے بارے میں سنیں گے جب ڈیولپر پریویو لانچ کیا جائے گا۔