ایپل آئی فون 13 میں ڈسپلے کے اندر فنگر پرنٹ اسکینر اور فولڈ ایبل آئی فون پر کام کررہا ہے۔

بلومبرگ کی خبر کے مطابق، اس سال کے آخر میں آنے والا آئی فون 13 بڑی تبدیلیوں کے ساتھ نہیں آئے گا لیکن اس میں ڈسپلے کے اندر ایک فنگر پرنٹ اسکینر موجود ہوسکتا ہے چونکہ ایپل نے اس کی جانچ 2021 کے لئے اہم اپ گریڈ کے طور پر شروع کردی ہے۔

آئی فون ایکس سے شروع کرتے ہوئے، آئی فون ایس ای (2020) کے علاوہ تمام آئی فونز ٹچ آئی ڈی فنگر پرنٹ ریڈر کے بغیر آئے اور بائیو میٹرک تصدیق کے لئے فیس آئی ڈی چہرے کی شناخت کا استعمال کیا۔

تاہم، موجودہ وبائی مرض کے دوران فیس آئی ڈی ایک ناقابل عمل حل نکلا ہے کیونکہ جب صارف ماسک پہنے ہوئے ہوتا ہے تو اکثر اوقات فون کو غیر مقفل کرنے میں ناکام رہتا ہے۔ لہذا یا تو صارف کو اپنے ماسک کو نیچے اتارنا پڑتا ہے یا اپنا فون انلاک کرنے کے لئے حفاظتی کوڈ کا اندرج کرنا پڑتا ہے۔

لیکن اگر آئی فون 13 لائن اپ میں یہ مسئلہ درپیش نہیں ہو گا اگر وہ ڈسپلے کے اندر فنگر پرنٹ اسکینر کے ساتھ آتا ہے تو – یہ ایک ایسی خصوصیت ہے جو اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر ابھی کچھ سالوں سے آرہی ہے۔

رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایپل فیس آئی ڈی سے دور نہیں ہوگا، لیکن اس نے وائرلیس چارجنگ کے حق میں کچھ آئی فون ماڈلز پر چارجنگ پورٹ کو ہٹانے پر بات کی ہے۔

ماخذ کا مزید دعوی ہے کہ ایپل ایک آئی فون کی فولڈ ایبل اسکرین پر بھی کام کر رہا ہے اور اس نے اندرونی جانچ کے لئے پہلے ہی پروٹو ٹائپ فولڈ ایبل ڈسپلے تیار کیے ہیں۔ ان اسکرینوں میں سام سنگ کے فولڈ ایبل ڈسپلے کی طرح پوشیدہ قبضے ہیں اور ان میں سے ایک کھلنے کے بعد 6.7″ کا ہے۔

تاہم، ایپل نے فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرنے کے اپنے منصوبوں کو حتمی شکل نہیں دی ہے اور اس کے پاس ابھی تک کوئی پروٹو ٹائپ نہیں ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایپل دو نئے ٹیبلٹس پر بھی کام کر رہا ہے۔ جس میں تیز رفتار پروسیسر اور ایک منی ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ایک نیا آئی پیڈ پرو، اور آئی پیڈ ایئر (2019) کی طرح کے ڈیزائن کے ساتھ ایک انٹری لیول آئی پیڈ شامل ہے۔

ماخذ: بلومبرگ

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: