سام سنگ نے اسنیپ ڈریگن 888، ایک نئے ڈیزائن اور دوسری خصوصیات کے ساتھ اپنی گلیکسی ایس 21 سیریز کا اعلان کردیا۔

جمعرات کو سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فونز کی گلیکسی ایس 21 سیریز یعنی گلیکسی ایس 21، گلیکسی ایس 21 پلس اور گلیکسی ایس 21 الٹرا کا اعلان کیا ہے، جو اس سال کے لئے ان کے فلیگ شپ فونز ہیں۔ در حقیقت، یہ افواہ ہے کہ گلیکسی نوٹ سیریز ختم ہوگئی ہے، لہذا یہ صرف روایتی فون لانچ ہوسکتا ہے جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں، البتہ اس سال کی دوسری ششماہی فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی لانچ کے لئے ہوسکتی ہے۔

بات کرتے ہیں ابتدائی دو فون یعنی ایس 21 اور ایس 21 پلس کی۔ جیسا کہ توقع کی جارہی تھی، گلیکسی S21 سیریز کوالکام کے اسنیپ ڈریگن 888 چپ سیٹ کے ساتھ امریکہ میں آئی ہے۔ دوسری جگہوں پر آپ سام سنگ کا نیا ایکزائنوس 2100 چپ سیٹ حاصل کریں گے۔ یہ فونز 8 جی بی ریم اور 256 جی بی تک کی اسٹوریج کے ساتھ آئے ہیں۔

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں ایک نیا کیمرا ڈیزائن شامل کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب گول کونوں والے مستطیل ڈیزائن کا دور چلا گیا، جس کی گذشتہ سال تقریبا ہر موبائل فون کمپنی نے کاپی کی تھی، اور اب اس کی جگہ ایسے کیمرے کے بمپ (ابھار) نے لے لی ہے جو موبائل کے اوپری کونے سے جڑا ہوا ہے۔ کیمرا 12 ایم پی ایف / 1.8 او آئی ایس کے ساتھ ہے اور اس میں 64 ایم پی ٹیلی فوٹو لینس شامل ہے جس میں ہائبرڈ آپٹک 3x زوم اور 12 ایم پی کا الٹرا وائیڈ سینسر ہے۔ سام سنگ 30x اسپیس زوم کا وعدہ کررہا ہے ، ساتھ ہی 3x ہائبرڈ آپٹک زوم کو ڈیجیٹل زوم میں شامل کرے گا۔

ڈسپلے کی بات کی جائے تو یہ دونوں فون FHD+ ہیں اور اب 120 ہرٹز کے ریفریسش ریٹ پر ہیں، ایس 21 کی اسکرین 6.2 انچ کی ہے اور ایس 21 پلس 6.7 انچ کی اسکرین میں آرہا ہے۔ پچھلے سال ایس 20 پلس QHD ریزولوشن کے ساتھ آیا تھا ، لیکن صارفین کو 60 ہرٹز میں QHD اور 120 ہرٹز پر FHD کے درمیان انتخاب کرنا تھا۔ ریزولوشن میں اب کوئی اختیار نہیں ہے۔ یہ صرف FHD ڈائنامک AMOLED ڈسپلے ہیں۔

بیٹری میں آپ کو ایس 21 میں 4،000 ایم اے ایچ اور ایس 21 پلس میں 4،800 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ملے گی۔ قدرتی طور پر ایس 21 پلس 202g بھاری بھی ہے، جبکہ ایس 21 کا وزن صرف 171g ہے۔

حقیقتا یہاں مکمل طور پر نئی چیزیں نہیں ہے لیکن ایس 20 کے مقابلے میں اس کو ایک اچھا اپ ڈیٹ کہا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں تیز پروسیسر، ایک نیا ڈیزائن وغیرہ شامل کیا گیا ہے۔ نئے ڈیوائسز کے پیشگی آرڈرز جمعہ صبح 11 بجے ای ٹی سے شروع ہوں چکے ہیں، اور یہ 29 جنوری کو دستیاب ہوں گے۔ ایس 21 فینٹم وائلٹ، فمنٹم گرے، فینٹم پنک اور فینٹم وائٹ جبکہ ایس 21 پلس فینٹم وائلٹ، فمنٹم سلور اور فینٹم بلیک رنگوں میں آیا ہے۔ سام سنگ ڈاٹ کام سے خصوصی طور پر دوسرے رنگ بھی ہیں جیسے فینٹم گولڈ اور فینٹم ریڈ۔ ایے 21 کی قیمت 799.99 ڈالر سے جبکہ ایس 21 پلس کی قیمت 999.99 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: